تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کمسن گھریلو ملازم کا قتل، جسم پر ‘شدید نوعیت کے تشدد کے نشانات’

by ویب ڈیسک
جولائی 13, 2022
کمسن گھریلو ملازم کا قتل، جسم پر ‘شدید نوعیت کے تشدد کے نشانات’
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور پولیس نے ایک خاندان کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر میں ملازمت کرنے والے دو کمسن بچوں کو ریفریجریٹر سے اشیا نکال کر کھانے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشویش ناک حالت میں دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 11 سالہ محمد کامران کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 6 سالہ محمد رضوان زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے معائنے کے مطابق دونوں بچوں کے بازو اور ٹانگوں پر  شدید نوعیت کے تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور بچوں کو اسپتال منتقل کرنے والے 2 مرد اور ایک خاتون سے پوچھ گچھ کی تو ایک دوسرے کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر تینوں کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو بھائی کامران اور رضوان لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نصراللہ کے گھر پر ملازم تھے۔ پولیس کی حراست میں نصراللہ نے بیان دیا کہ بچوں پر ان کے بیٹے نے تشدد کیا تھا۔ بچوں نے فریج میں سے چوری چھپے کچھ نکال کر کھانے کی کوشش کی تھی جس پر ان کے بیٹے نے انھیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران جب 11 سالہ محمد کامران کی حالت غیر ہوئی تو گھر والوں نے دونوں بچوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے تک بچہ مر چکا تھا۔

لاہور پولیس نے ڈیفنس میں بیہمانہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازم کے جاں بحق ہونے والے واقعہ میں ملوث 5 افراد کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ بہاولپور کا رہائشی 11 سالہ کامران اپنے بھائی رضوان کے ساتھ ڈیفنس میں گھریلو ملازمت کرتا تھا۔ pic.twitter.com/2i00Bzzi1E

— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 12, 2022

لاہور پولیس کے مطابق زخمی بچہ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ تمام گھر کے افراد مختلف اوقات میں ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے اور انھیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ تھانہ ڈیفینس ایریا اے کی پولیس نے کمسن بچے کے قتل کے الزام میں 5 افراد پر مقدمہ درج کر لیا جس میں ایک مرد، ان کے دو بیٹے اور بیٹوں کی بیویاں شامل ہیں۔

Image

Tags: child abuseDefence AreaLAHORE
Previous Post

کراچی میں مسلسل 7ویں روز موسلادھار برسات

Next Post

سری لنکن صدر مالدیپ فرار، ملک میں ایمرجنسی

Next Post
سری لنکن صدر مالدیپ فرار، ملک میں ایمرجنسی

سری لنکن صدر مالدیپ فرار، ملک میں ایمرجنسی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist