تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فہد مصطفیٰ بمقابلہ بی ٹی ایس آرمی: اداکار کے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید

by ویب ڈیسک
جون 21, 2022
فہد مصطفیٰ بمقابلہ بی ٹی ایس آرمی: اداکار کے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا بھر کی طرح کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان میں بھی پائی جاتی ہیں جو بینڈ سے متعلق کوئی غلط بات یا پھر بینڈ کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے کر اس شخص پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں۔ انہیں وفادار مداحوں کا نشانہ ان دنوں معروف اداکار فہد مصطفیٰ بنے ہوئے ہیں، فہد مصطفیٰ کے مطابق ان کی بیٹی فاطمہ بی ٹی ایس کی بہت بڑی فین ہے اور وہ ان سے سندھی زبان کے بجائے کورین زبان میں بات کرتی ہے۔  اداکار کے اس بیان پر بی ٹی ایس آرمی کا شدید ردعمل سوشل میڈیا پر دکھنے کو مل رہا ہے جہاں پرستار  نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھرپور انداز میں کررہے پیں۔

ایک صارف نے اداکار کو مشورہ دیا کہ ہر کوئی اپنے مواد سے پیار کرتا ہے لیکن فہد مصطفیٰ کو چاہیے کہ وہ بی ٹی ایس گروپ سے متعلق تحقیقات کریں۔

Fahad Mustafa if you’re soo genuinely curious about Kpop then maybe research? Why everyone is so in love with their content? What makes their content worth watching? And then maybe you’ll realize what makes your content trashy and unlikeable 🤡

— Amna (@Amnaa_arshad) June 20, 2022

مریم نامی صارف کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اپنی بیٹی کی پسند کا کم از کم احترام ضرور کرنا چاہیے، پورے میڈیا کے سامنے فاطمہ کی پسند کا مذاق اڑانا بہت ہی مضحکہ خیز ہے۔

Fahad mustafa should atleast respect her daughter, making her feel guilty and inferior in front of whole media and making fun of her choices is just so ridiculous

— mariaammi⁷⟭⟬⟭⟬ (@mooniechild2019) June 20, 2022

حبا نامی صارف کے مطابق آپ کون ہوتے ہیں دوسری زبانوں کی بے عزتی کرنے والے اور ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے پسند یا ناپسند کرے”۔

im so so disappoint in fahad mustafa all languages & all artists have respect who are u to disrespect other languages and every individual has a right to whom they like or dislike ajeeb bhai nhin ati tumhari beti ko sindhi tou seekhao & "they speak korean we don’t understand +

— hiba⁷ (@taesdiary_) June 20, 2022

فہد مصطفیٰ پر کڑی تنقیدی کے دوران کچھ مداح ایسے بھی تھے جنھوں نے اداکار کے بیان پر مزاح سے بھرپور اور دلچسپ میمز کے ذریعے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

Lol hogaya Fahad mustafa k sath😂 pic.twitter.com/n4J7MEQ8Rf

— Rn⁷ ᴾʳᵒᵒᶠ (@allrounderOT7) June 20, 2022

Doesn’t it looks like on the front seat right side is sitting fahad mustafa daughter, and left side fahad mustafa is sitting and at the back bts army
😂😂😂 pic.twitter.com/AEg6KvhFvq

— Sope (@is_not_related) June 20, 2022

اداکار فہد مصطفیٰ نے کیا کہا تھا؟

عید الاضحی کے موقع پر آنے والی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرا خان یوٹیوب شو میں مدعو تھے، جہاں میزبان کی جانب سے فہد مصطفی سے سوال کیا گیا کہ آپ بی ٹی ایس گروپ کے گانے سنتے ہیں جس پر اداکار نے برملا جواب دیا نہیں بالکل بھی نہیں، جس پر میزبان نے پھر سوال کیا کہ آپ کی بیٹی بی ٹی ایس کو سنتی ہے تو آپ کو بھی سننا چاہیے جس پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میں بینڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا مگر میری بیٹی سب جانتی ہے، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اتنی بڑی مداح ہے کہ اسے کورین زبان آگئی ہے مگر سندھی نہیں آئی۔ اداکار نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی مادری زبان بھی بولیں مگر وہ بی ٹی ایس آرمی اور کے پاپ کی دیوانی ہے۔

Tags: BTS ArmyFahad Mustafaبی ٹی ایسبی ٹی ایس آرمیفہد مصفطیٰقائد اعظم زندہ باد
Previous Post

پی ٹی اے اب غیراخلاقی ویب سائٹ خود بلاک کرسکے گا

Next Post

لیاقت آباد مارکیٹ کی آگ کا ذمہ دار کون؟

Next Post
لیاقت آباد مارکیٹ کی آگ کا ذمہ دار کون؟

لیاقت آباد مارکیٹ کی آگ کا ذمہ دار کون؟

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist