تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فلم پشپا کے انداز میں سرخ صندل لکڑیوں کی چوری کرنے والا شخص گرفتار

by ویب ڈیسک
فروری 4, 2022
فلم پشپا کے انداز میں سرخ صندل لکڑیوں کی چوری کرنے والا شخص گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر ان دنوں تیلگو کے سپر اسٹار اداکار اللوارجن کی فلم”پشپا دی رائز” کے ڈائیلاگس اور گیت پرمشتمل ویڈیوز کی سونامی آئی ہوئی ہے۔ ہر کوئی فلم سے متاثر ہوکر اپنے اپنے انداز میں ویڈیوز اور ریلز بنارہا ہے مگر انہیں کے درمیان بھارتی شہر بنگلور کا ٹرک ڈرائیور یاسین عنایت اللہ بھی ہے جو اس فلم سے متاثر ہوکر سرخ صندل کی لکڑیوں کو اسمگل کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے، فلم پشپا کی کہانی سرخ صندل کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے۔ اللو ارجن نے فلم پشپا میں ایک لاری ڈرائیور اور صندل کی لکڑی کے اسمگلر کا کردار ادا کیا ہے۔

Maharashtra: Inspired by Pushpa movie, man tries to smuggle red sandalwood  in filmy style, arrested | Crime News

اداکار اللو ارجن کو فلم میں سرخ صندل کی اسمگلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ایک ٹینکر میں لکڑی کا ڈھیر لگا کر اس میں دودھ ڈالا جاتا ہے۔ 24 سالہ ملزم عنایت بھی وہی چال چلتا ہے اور اپنے ٹرک پر صندل کی لکڑیاں لاد کر پھلوں اور سبزیوں کے ڈبے ڈالتا ہے جس پر اسٹیکر لگا کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ٹرک میں کورونا وائرس سے متعلق ضروری اشیاء ہیں۔ ملزم بغیر کسی پریشانی اورتلاشی کے بغیر کرناٹک کی سرحد پار کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے لیکن مہاراشٹرا کے قریب ہی پولیس اسے حراست میں لے کر قیمتی سرخ صندل کی لکڑیوں کو بازیاب کروالیتی ہے جبکہ اس دوران ملزم کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

مہاراشٹرا پولیس کے مطابق لکڑیوں کی قیمت 2 کروڑ 45 لاکھ ہے اور گاڑی کی قیمت 10 لاکھ ہے۔ تاہم پولیس اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ اس کے پیچھے جو نیٹ ورک ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ یاد رہے کہ فلم پشپا میں اللو ارجن کے  ساتھ ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد فاصل اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے علاوہ دیگر اداکاروں نے  بھی بہترین اداکاری کی ہے۔ ہندی،کنڑا اور ملیالم سمیت دیگر زبانوں میں دسمبر کو ریلیز کی جانے والی یہ فلم اب تک 350 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

Tags: صندلفلم پشپا
Previous Post

سینیٹ اجلاس کی صدارت کرشنا کماری کوہلی کے پاس

Next Post

Kya Kehla Hai Yar| Episode 9

Next Post
Kya Kehla Hai Yar| Episode 9

Kya Kehla Hai Yar| Episode 9

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist