تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فلم ”جاوید اقبال”، پاکستان میں پابندی پھر بھی غیرملکی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

by ویب ڈیسک
مئی 16, 2022
فلم ”جاوید اقبال”، پاکستان میں پابندی پھر بھی غیرملکی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب
Share on FacebookShare on Twitter

سو معصوم کلیوں کے خون کا پیاسا جاوید اقبال پر بننے والی فلم ‘ جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ پر پاکستانی سینماگھروں نے اپنے دروازے تو بند کردیئے لیکن بین الاقوامی سطح پر اس فلم کو نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ دو ایوارڈز بھی جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایک سریل کلر کی دہشت اور گھناؤنے جرم کی کہانی پر بنی اس فلم کو برطانیہ میں ہونے والے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا جہاں اداکار یاسر حسین بہترین اداکار اور ابو علیحہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ لے اڑے۔

ڈائریکٹر ابو علیحہ نے اپنی ایک ٹویٹ پر لکھا کہ ‘جاوید اقبال‘ کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیائے سینما کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم دکھائی جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔ فلم کی کامیابی مکمل ٹیم ورک کی بدولت ہے۔

پھر ایشین یوکے فلم فیسٹیول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایتکار کا۔

فلم جاوید اقبال کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیائے فلم کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔ pic.twitter.com/FkTPztJgJJ

— Abu Aleeha (@abualeeha) May 15, 2022

فلم ‘ جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ میں داکار یاسر حسین اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس کی ریلیز سے صرف دو دن پہلے پنجاب حکومت نے فلم پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اس فلم کی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

جاوید اقبال کون تھا؟

سریل کلر جاوید اقبال 90ویں کی دہائی میں  خوف اور دہشت کی علامت کے طور پر جانا جاتا تھا، جس نے 100 بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تحلیل کرکے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ جس نے پولیس کو گرفتاری دینے کے بعد دوران حراست خودکشی کرلی تھی۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

بدنام زمانہ سیریل کلر ‘جاوید اقبال’ کیا واپس آرہا ہے؟

Tags: جاوید اقبالیاسر حسین
Previous Post

دانستہ طور پر پاکستان کا دیوالیہ کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

Next Post

عمران خان کی جان کو خطرے پر جوڈیشل کمیشن کی پیش کش

Next Post
عمران خان کی جان کو خطرے پر جوڈیشل کمیشن کی پیش کش

عمران خان کی جان کو خطرے پر جوڈیشل کمیشن کی پیش کش

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist