تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران خان کے متنازعہ بیان پر ملک بھر میں احتجاج

by ویب ڈیسک
جون 2, 2022
وزیراعظم کی عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ” بول نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملکی ایٹمی اثاثے چھن جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔ عمران خان کے اس متنازعہ بیان پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔ عمران نیازی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔ پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

دوسری جانب آصف علی زرداری نے بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ سابق صدر نے پیپلز پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے اس بیان پر گلی گلی احتجاج اور مظاہرے کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ ملک کے 3 ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی۔ آصف علی زرداری نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ بہادر بنیں، اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: آصف علی زرداریشہباز شریفعمران خان
Previous Post

6 سال بعد جیوری نے مجھے زندگی واپس دے دی،جونی ڈیپ

Next Post

واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات اب ”ایڈٹ” بھی ہوسکیں گے؟

Next Post
واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات اب ”ایڈٹ” بھی ہوسکیں گے؟

واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات اب ''ایڈٹ'' بھی ہوسکیں گے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist