تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران خان کے اثاثوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

by ویب ڈیسک
جون 15, 2022
عمران خان کے اثاثوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کل اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زیادہ کی بتائی گئی ہے۔ 2020 کے مقابلوں میں ان میں 6 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اُس برس عمران خان کےاثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ روپے کے قریب تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک، میانوالی، بھکر میں وراثتی زمین ظاہر کی ہے جبکہ بنی گالا کے گھر کو تحفہ قرار دیا ہے۔ یہی نہیں اُن کے پاس اسلام آباد کے گرینڈ حیات ٹاور میں ایک فلیٹ 1 کروڑ 19 لاکھ روپے کا ہے۔ الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق عمران خان کے بینک کھاتوں میں 6 کروڑ 3 لاکھ روپے ہیں جبکہ 2 ڈالرز اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر بھی ہیں۔ ان کے پاس کوئی نجی گاڑی نہیں اور ناہی ملک کے اندر یا باہر کوئی کاروبار ہے ۔

بشکریہ سوشل میڈیا

عمران خان کی شریک سفر بشریٰ بی بی کے پاس 431 کینال کی پاکپتن میں 2مختلف زمینیں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالا اسلام آباد میں 3 کینال کے گھر کی مالک بھی ہیں۔ دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وہ 14 کروڑ روپے سے زائد کے مقروض ہیں،  جنہوں نے  سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرضا لیا ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس 2 گاڑیاں ہیں جبکہ ان کے بینک کھاتوں میں 2 کروڑ سے زیادہ کی رقم ہے۔ یہی نہیں وہ بیرون ملک  13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک بھی ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف کے 2020 کے مقابلے میں 2021 میں 3 لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔  پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو 1 ارب 60 کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے ذمہ 3 لاکھ 34 ہزار روپے واجب الادا بھی ہیں۔ بلاول بھٹو کے بینک کھاتوں میں 12 کروڑ سے زائد کی رقم ہے۔ اسی طرح  سابق صدر آصف علی زرداری 71 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کا  بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

Previous Post

بابراعظم ون ڈے کے بدستور نمبرون بلے باز

Next Post

دس سالہ بچہ 4 روز تک کنویں میں زندہ کیسے رہا؟

Next Post
دس سالہ بچہ 4 روز تک کنویں میں زندہ کیسے رہا؟

دس سالہ بچہ 4 روز تک کنویں میں زندہ کیسے رہا؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist