تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صلاح الدین ایوبی پر سیریز: پاک ترکی مشترکہ پیشکش

by @dmin11
اگست 23, 2021
Share on FacebookShare on Twitter

ارتغرل اور پھر عثمان غازی کے بعد پاکستان اور ترکی کے ناظرین ایک اور تاریخی کردار کے گرد گھومتی سیریز کا لطف اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں ترکی کی ’اکلی فلمز‘ اور پاکستان کی ’انصاری شاہ فلمز‘ کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت صلاح الدین ایوبی کے تاریخی کردار پر مبنی سیریز تیار کی جارہی ہے۔


اس عظیم الشان سیریز کے لیے ’اکلی فلمز‘ کے مالک اور پروڈیوسر عمرا کونوک نے باقاعدہ ٹوئٹ کیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر یہ سیریز یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔ دونوں فلم ساز اداروں کے درمیان یہ معاہدہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں طے پایا گیا۔ جس میں شہرت یافتہ اداکار عدنان صدیقی، کاشف انصاری اور جنید علی شاہ نے بطور خاص شرکت کی۔ کہا جارہا ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی پر یہ سیریز ترکی میں فلمائی جائے گی جس کے تین سیزن پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریز میں جہاں ترک فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، وہیں پاکستانی اداکاروں کو بھی موقع ملے گا۔

ترک پاک ثقافت کو فائدہ

ترک پروڈیوسر عمرا کونوک کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے پاکستان اور ترکی کی ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی نوجوان نسل کو یہ جاننے کا بھی موقع ملے گا کہ عظیم سپہ سالار صلاح الدین ایوبی نے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرانے کے لیے کس قدر مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کیا تھا۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا سبھی بے چینی سے انتظار کررہے تھے، جس کا فائدہ پوری مسلم امہ کو ہوگا۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-22-at-11.18.51-PM.mp4

عدنان صدیقی کی خوشی

عدنان صدیقی کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ’ ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہیں جو کہ ہمیں امید ہے کہ شاندار خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گا۔ یہ ڈراما اور فلم سازی کی صنعتوں او ر ناظرین کیلئے خوشگوار موقع ہوگا کہ وہ بہترین تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھیں۔ جس کے وہ منتظر ہیں۔‘

صلاح الدین ایوبی کا کردار کون نبھائے گا؟

اس راز پر سے پردہ نہیں اٹھ سکا کہ تاریخ کا عظیم کردار کون ادا کرے گا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں ترک فنکار کا انتخاب یقینی ہے، کیونکہ اس طرح یہ کردار حقیقت سے قریب تر ہوگا، اس سیریز میں عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہمایوں سعید کی بھی شرکت متوقع ہے۔

سلطان صلاح الدین ایوبی کون تھے؟

ایوبی سلطنت کے بانی اور تاریخ اسلام کے عظیم ترین فاتحین اور حکمرانوں میں سے ایک سلطان صلاح الدین ایوبی رہے ہیں۔ جن کی ایوبی سلطنت مصر، شام، یمن، عراق، حجاز تک پھیلی ہوئی تھی۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کا بھی اعزاز حاصل رہا۔ جنہوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کرایا تھا۔ جن کے خلاف صلیبی جنگوں کا آغاز ہوا لیکن ہر جنگ میں وہ سرخرو رہے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کے کارناموں پر دنیا بھر میں کئی کتابیں لکھی گئیں جبکہ اُن پر فلمیں بھی بنائی گئیں۔

Tags: ENTERTAINMENTFEATUREDSALAHUDDIN AYUBISERIESSHOWBIZTURKEYTV
Previous Post

درختوں کا شہید محافظ

Next Post

محبوبہ مفتی کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟

Next Post

محبوبہ مفتی کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ کیوں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist