تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہرہ آفاق امریکی کامیڈن بیٹی وائٹ چل بسیں

by ویب ڈیسک
جنوری 1, 2022
شہرہ آفاق امریکی کامیڈن بیٹی وائٹ چل بسیں
Share on FacebookShare on Twitter

اپنی بے ساختہ اور برجستہ اداکاری سے لوٹ پوٹ کرنے والی بیٹی وائٹ 99 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ بیٹی وائٹ نے کا فنی سفر 7 دہائیوں پر مشتمل رہا۔ ٹی وی سے آغاز اور پھر مزاحیہ اداکاری کی بنا پر ہر دل میں گھر کر گئیں۔ 2019 میں انہوں نے ” ٹوائے اسٹوری 4″ کے ایک کردار کے لیے اپنی آواز کا بھی استعمال کیا۔ ان کے مشہور ٹی وی شوز میں ” دی گولڈن گرلز” اور ” دی    میری ٹائلز مور شو” نمایاں رہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

ایسے میں جب کیلی فورنیا میں جب سبھی سال نو کے استقبال کی تیاریاں کررہے تھےتو وہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کامیڈین کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے کئی نسلوں کے لبوں پر مسکراہٹ لائیں۔اُن کی کمی محسوس کی جائے گی ۔

بشکریہ ٹوئٹر

بیٹی وائٹ رواں ماں کی 17 تاریخ کو پورے 100 برس کی ہونے جارہی تھیں لیکن بدقستمی سے وہ عمر کی سنچری مکمل نہ کرسکیں۔ بیٹی وائٹ نے 70 اور پھر 80 کی دہائی میں ٹی وی اسکرین پر راج کیا۔ وہ ٹی وی میں غیر معمولی کام کی بنا پر 7 بار ایمی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

کہا جاتا ہے کہ بیٹی وائٹ نے ایسے ہی شوق ہی شوق میں 1949 میں ٹی وی شو میں کام کیا تھا۔ ٹی وی اور فلموں کے علاوہ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ مختلف اداروں کے ساتھ منسلک رہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: Betty Whiteامریکی کامیڈینبیٹی وائٹ
Previous Post

برطانیہ میں پاکستانی نژاد سورج مکھی بہن بھائیوں کا عالمی ریکارڈ

Next Post

بھارت: ناراض والدین نے ضلعی تعلیمی افسر کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

Next Post
بھارت: ناراض والدین نے ضلعی تعلیمی افسر کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

بھارت: ناراض والدین نے ضلعی تعلیمی افسر کو جوتوں کا ہار پہنا دیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist