تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم واپس

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2021
سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم واپس
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں اس اراضی پر قبضے سے متعلق سماعت کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عدالت کو بتایا کہ گٹرباغیچہ کی زمین پر کے ایم سی افسران کی سوسائٹی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ قبرستانوں کی زمین پر بھی قبضہ کیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اس حوالے سے جو جوابات دے رہے تھے، اُس سے عدالت مطمین نہیں تھی۔ جس پر جسٹس قاضی امین نے یہ ریمارکس دیے یہ اثاثے ریاست کے ہیں اور یہ اثاثے آپ کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتے۔آپ سیاست کریں لیکن زمینوں پر قبضہ مت کریں۔ جس کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انتہائی برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست چھوڑ دیں؟ چلے جائیں؟ ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کریں؟ اپنی یہ حکومت چھوڑ دیں؟ ہم کیا کریں ہمیں بتائیں آپ؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ان سخت الفاظ پر عدالت برہم ہوئی، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ ابھی ہم آپ کو اس عہدے سے فارغ کرتے ہیں کہ آپ اس قابل نہیں ہیں کہ اس عہدے پر رہ سکیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ ہدایت کی کہ فوری طور پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ اُن کے مطابق یہ عہدہ ایک ایسا عہدہ ہے جو شہریوں کی خدمت کے لیے، ایڈمنسٹریٹر کا کام سیاسی رہنماؤں کا نہیں، عوام کے خادم کا ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا جو رویہ ہے۔ وہ سیاسی رہنماؤں کا ہے، عوامی خادم کا  نہیں۔ اُنہیں فوری طور پر ہٹا کر کسی قابل یا اہل شخص کو تعینات کیا جائے۔ تاہم ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے اپنے سخت رویے پر معافی مانگی جس پر سپریم کورٹ نے غیر مشروت معافی مانگنے پر مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس لے لیا ہے۔

Tags: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہابسپریم کورٹ کراچی رجسٹریگٹر باغیچہ کیس
Previous Post

بے نظیر بھٹو۔۔۔باہمت، بلند حوصلہ اور دور اندیش سیاست دان

Next Post

بے نظیر بھٹو شہید، مدبر، دلیر اور دوراندیش سیاست دان

Next Post
بے نظیر بھٹو شہید، مدبر، دلیر اور دوراندیش سیاست دان

بے نظیر بھٹو شہید، مدبر، دلیر اور دوراندیش سیاست دان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist