تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سماج وادی پارٹی کے سربراہ کی قائد اعظم کی تعریف، انتہا پسند بھارتی آگ بگولہ

by ویب ڈیسک
نومبر 1, 2021
سماج وادی پارٹی کے سربراہ کی قائد اعظم کی تعریف، انتہا پسند بھارتی آگ بگولہ
Share on FacebookShare on Twitter

بانی پاکستانی محمد علی جناح کی مسلمانوں کے لیے جدوجہد اور پھر انگریزوں سے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ذہانت اور قابلیت کے استعمال کی دنیا معترف ہے اور اسی بات کو سماج وادی پارٹی کے صدر آکلیش یادیو لکھنو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دہرایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح تحریک آزادی کے متحرک اور فعال رہنما تھے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ نہرو اور گاندھی نے ایک ہی درس گاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرکے ہندوستان کی آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

آکلیش یادیو کا یہ اعتراف درحقیقت اس جانب اشارہ بھی ہے کہ باشعور بھارتی قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی اور دنیا کے نقشہ پر پاکستان کا نام ابھارا۔ اب آکلیش یادیو کا یہ اعترافی بیان، انتہا پسند اور متعصب بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگاگیا ہے، جنہوں نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ کے خلاف مورچہ بنالیا ہے اور اُنہیں بھی فاسٹ بالر محمد شامی کی طرح پاکستان جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری جانب آکلیش یادیو کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے وہی کچھ کہا ہے جو حقیقت ہے۔ اِس پر واویلا مچانا درحقیقت انتہا پسندی   کی دلدل میں دھنسے آر ایس ایس اور اس کے پیروکار بی جے پی کے رہنماؤں کو ہضم نہیں ہورہی۔اس سے قبل سابق بھارتی  وزیر داخلہ آنجہانی جسونت سنگھ بھی قائد اعظم محمد علی جناح کی تعریف کرنے پر تنقید کے وار سہہ چکے ہیں۔

Previous Post

نسلہ ٹاور کو کیسے گرایا جائے گا؟

Next Post

کوہلی کی شیرخوار بیٹی سے زیادتی کی دھمکیاں

Next Post
کوہلی کی شیرخوار بیٹی سے زیادتی کی دھمکیاں

کوہلی کی شیرخوار بیٹی سے زیادتی کی دھمکیاں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist