تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سلطانہ بیگم۔۔بہادر شاہ ظفر کی غریب بہو

by ویب ڈیسک
دسمبر 30, 2021
سلطانہ بیگم۔۔بہادر شاہ ظفر  کی غریب بہو
Share on FacebookShare on Twitter

سلطانہ بیگم کول کتہ کی کچی بستی میں 2کمروں کی ایک تنگ جھونپڑی میں رہتی ہیں، جن کا گزارہ معمولی پینشن پر ہوتا ہے۔ مگر کوئی بھی انہیں اس حوالے سے جانتا نہیں کہ وہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے خاندان سے ہیں۔ سلطانہ بیگم دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ آخری مغل بادشاہ کے پڑپوتے مرزا محمد بیدار بخت کی شریک سفر ہیں اور شادی کا اُن کے پاس باقاعدہ ریکارڈ بھی ہے۔ اسی لیے سلطانہ بیگم چاہتی ہیں کہ وہ تعمیرات جو مغل بادشاہوں نے بنائیں،اُس کی ملکیت اُنہیں دی جائے۔

بشکریہ اے ایف پی

سلطانہ بیگم نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کوئی تصور کرسکتا ہے کہ تاج محل بنانے والے شہنشاہوں کی اوالد اب انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہے۔ سلطانہ بیگم نے عدالت میں ایک مقدمہ بھی دائر کررکھا ہے، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ لال قلعے، تاج محل سمیت کئی شاہی یادگاروں کی  ملکیت اُنہیں دی جائے کیونکہ وہ مغل بادشاہ کے خاندان سے ہیں۔

بشکریہ اے ایف پی

سلطانہ بیگم کے مطابق انہیں یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور مغل شہنشاہوں کی تمام تر اراضی مل جائے گی۔ سلطانہ بیگم کا شکوہ ہے کہ بھارتی حکام نے اُن کی شاہی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جبھی وہ اس سلسلے میں بھی عدالت سے رجوع کرچکی ہیں۔ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہی ہے کہ جب انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو ہتھیار ڈالنے کے باوجود مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے سبھی بیٹوں کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔ سلطانہ بیگم کہتی ہیں کہ شاہی اراضی پر بھارتی حکومت نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

بشکریہ اے ایف پی

بدقسمتی یہ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے سلطانہ ظفر کی ملکیت کی درخواست وقت کا ضیاع قرار دے کر خارج کردی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہیں دیا کہ سلطانہ بیگم کا شاہی نسب کا دعویٰ جائز بھی ہے کہ نہیں۔ سلطانہ بیگم کہتی ہیں کہ بیوہ ہونے سے پہلے وہ کئی کچی بستیوں کی مکین رہی ہیں۔ مرزا محمد بیدار بخت نے اُن سے اُس وقت شادی کی جب وہ صرف 14برس کی تھیں۔مرزا محمد بیدار بخت، سلطانہ بیگم سے کم و بیش 32سال بڑے تھے۔ جو ساری زندگی اس بات کی جنگ لڑتے رہے کہ وہ بہادر شاہ ظفر کے پڑ پوتے ہیں اور اسی تناسب سے انہیں ماہانہ مشاہرہ دیا جائے۔ سلطانہ بیگم چھوٹی سی جھونپڑی کے باہر چائے کی دکان بھی چلاتی رہیں لیکن سڑک کو کشادہ کرنے کی وجہ سے اُن کی یہ دکان بھی گرادی گئی۔

بشکریہ اے ایف پی

Tags: Sultana Begumبہادر شاہ ظفرتاج محلسلطانہ بیگملال قلعہ
Previous Post

اسرائیلی اخبار بھی مودی حکومت پر برس پڑا

Next Post

اورینی کیپرا: چہرے پر قبائلی ٹیٹو بنواکر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر

Next Post
اورینی کیپرا: چہرے پر قبائلی ٹیٹو بنواکر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر

اورینی کیپرا: چہرے پر قبائلی ٹیٹو بنواکر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist