تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رواں سال میں اپریل کے گرمی کے نئے ریکارڈ

by ویب ڈیسک
مئی 6, 2022
رواں سال میں اپریل کے گرمی کے نئے ریکارڈ
Share on FacebookShare on Twitter

محکمہ موسمیات کا اپریل 2022 کا موسمیاتی جائزہ جاری ہوگیا۔ ملک میں اپریل میں نئے موسمی ریکارڈز بنائے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل ملکی تاریخ کا دوسرا خشک ترین مہینہ ثابت ہوا۔ اس ماہ میں گرم ترین دن کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔  اپریل میں ملک کا درجہ حرارت اوسط 4 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔ ملک میں معمول سے 74 فی صد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں معمول سے 89 فی صد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے آثار ہیں۔ دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خظرہ درپیش ہے۔

زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائے گی۔ اگلے ہفتے کے دوران زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر سخت احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Tags: پاکستانگرممحکمہ موسمیات
Previous Post

سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن

Next Post

گجرات میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی

Next Post
گجرات میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی

گجرات میں معذور لڑکی کی لاش کی بے حرمتی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist