تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سابق میونسپل کمشنر کورنگی گرفتار، سونے کی اینٹیں اور ڈالرز برآمد

by ویب ڈیسک
جنوری 25, 2022
سابق میونسپل کمشنر کورنگی گرفتار، سونے کی اینٹیں اور ڈالرز برآمد
Share on FacebookShare on Twitter

سونے کی اینٹیں، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور غیر ملکی نقدی ۔ کسی غیر ملکی کا خزانہ نہیں بلکہ سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن اور ان کے دو ساتھیوں کا  یہ کالا دھن تھا ۔ جو نیب راولپنڈی کی نگاہوں سے اوجھل نہ رہا ۔ چھاپہ مارا مسرور میمن اور ان کے اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفسیر دھرم ویر کو دھر لیا گیا ۔ جن کے قبضے سے ملا اربوں روپے کا قارون کا خزانہ ۔ معمولی سے سرکاری ملازمین کا یہ گورکھ دھندا نیب کی گرفت سے نہ بچ سکا۔

کہا جارہا ہے کہ اس قدر نقدی ملی ہے کہ اسے گننے کے لیے اب مشینیں منگوائی جائیں گی۔ سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن اور ان کے دو کارندوں نے یہ مال دو نمبری دکھا کر اکٹھا کیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کورنگی میونسپل کارپوریشن کے لیے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی ۔ رشوت کا بازار گرم کرکے ٹھیکے دیے گئے اور حد تو یہ ہوگئی کہ کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں تک کاٹی گئیں۔

ملزمان کے قبضے سے کئی لاکھوں روپے کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی ملی ہیں۔ تجوریوں بھرنے والے یہ سرکاری افسران جعلی اکاؤنٹس بنا کر یہ ساری رقم وہاں منتقل کرتے جس کے بعد اسے بیرون ملک بھیجا جاتا ۔ نیب نے اس سارے معاملے کی تحقیقات کا  آغاز کردیا۔ کی جارہی ہے مزید پوچھ گچھ کہ کون کون اس کالے دھندے میں ان کا شریک تھا ۔

بہرحال اتنی بڑی رقم اور سونے کی چیزیں ملنے پر ہر کوئی ہکا بکا ہے کہ ایک سابق میونسپل کمشنر تک کس طرح کرتا ہے کروڑوں  روپے کی کرپشن اور قومی خزانے کو پہنچایا جاتا ہے کس طرح نقصان۔

Tags: سونے کی اینٹیںکراچیمسرور میمننیب
Previous Post

پی ایس ایل سونگ میں مریم نواز کا تذکرہ کیوں؟

Next Post

Bhai Ke Reviews | Episode 32

Next Post
Bhai Ke Reviews | Episode 32

Bhai Ke Reviews | Episode 32

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist