تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رونالڈو کی مانچسٹر میں دھماکہ دار واپسی، افتتاحی میچ میں 2 گول داغ ڈالے

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2021
رونالڈو کی مانچسٹر میں دھماکہ دار واپسی، افتتاحی میچ میں 2 گول داغ ڈالے
Share on FacebookShare on Twitter

 پرتگالی 36 برس کے کرسٹینو رونالڈو کو واپس مانچسٹر یونائیٹڈ  میں لینے کا گھاٹے کا سودا کسی صورت ثابت نہیں ہوا، خاص طور پر ایسے جب برطانوی شہر اولڈ ٹریفرڈ میں پرئمیرلیگ میں رونالڈو اور میچ کو قابو کرنے میں مخالف ٹیم نیوکاسل بری طرح ناکام اور بے بس رہی۔ یہ میچ اس اعتبار سے بھی مرکز نگاہ بن چکا تھا کیونکہ اپنے پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ  کی جانب سے رونالڈو پھر سے پہلی بار میدان میں اترے تھےلیکن لگا یہی کہ وہ اس میچ کو بھی یادگار بنانے کا عزم لے کرآئے تھے۔ ایک بھی نہیں 2 بار رونالڈوکے قدموں نے مخالف گول کیپر کو ایسا چمکا دیا کہ گول جال کے اندر پہنچ کرآرام کررہی تھی۔ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 1-4 سے جیت کرلیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔ 12 سال کی  واپسی کےبعد اپنے پرانے کلب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو فل ایکشن میں نظرآئے۔ جن کے پیروں میں گیند بس ناچتی رہی۔

بشکریہ مانچسٹرٹوئٹر

رونالڈو نے پہلا گول میچ کے 47 ویں اور پھر دوسرا 62 ویں منٹ میں داغا۔ میدان میں بیٹھے ہوئے میزبان تماشائی تو من پسند فٹ بالر کو پھرتیلے انداز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ کلب کی جانب سے جو دوسرے گولز کیے ، ان میں برنو فرینڈوز اور جیسی لنگارڈ کے نام نمایاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر رونالڈو کے پرستار تو اس شاندار فاتحانہ واپسی پر جشن منارہے ہیں۔

pic.twitter.com/u8iSdu1l93

— Miranda🇵🇪🇦🇷 (@MirandaDiaz3001) September 11, 2021

رونالڈو نے اگست میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے لگ بھگ 86۔12 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا تھاجبکہ وہ 2009 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ کر ریال میڈرڈ کی جانب سے مختلف لیگز میں ایکشن میں نظرآئے۔

“Re7urn of the King” @Cristiano 🇵🇹@ManUtd 🇾🇪

♻️ & ❤️ appreciated! 🙏🏻#MUFC #smsports pic.twitter.com/dEjVZHWDkC

— Nort (@NortFX) June 4, 2021

مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آنے پررونالڈو کو اُن کی پرانی 7 نمبر کی ٹی شرٹس بھی فراہم کردی گئی تھی،جسے پہن کر ہی وہ آج میدان میں بہترین کھیل دکھاتے رہے۔

Previous Post

الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنی وجہ تنازعہ

Next Post

دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی

Next Post
دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی

دہلی ڈوب گیا ، شہری کی کشتی میں مٹرگشت، ہر جگہ بس پانی پانی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist