تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

روز ٹوکیو اولمپکس ولیج کے باہر کھڑا بوڑھا شخص کون تھا؟

by @dmin11
اگست 9, 2021

بشکریہ ٹوکیو ٹائمز

Share on FacebookShare on Twitter

صبح سویرے سوا سات بجے جب ٹوکیو اولمپکس ولیج میں کھلاڑیوں سے بھری بسیں وقفے وقفے سے آتیں تو ایک بوڑھے جاپانی شخص کو دیکھ کر ایتھلیٹکس حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتے۔ یہ اس شخص کا روز کا معمول تھا۔ جو سب کام کاج چھوڑ کر صبح صبح ٹوکیو اولمپکس ولیج کے مرکزی گیٹ کے سامنے کھلاڑیوں کا استقبال کر رہا ہوتا تھا۔ کم و بیش 2 گھنٹے تک یہ ڈیوٹی انجام دے کر بوڑھا شخص اپنی منزل کی طرف چل پڑتا۔ یقینی طور پر یہ ٹوکیو اولمپکس انتظامیہ کا کوئی رکن نہیں تھا اور نہ ہی کسی غیر ملکی ٹیم کا پرستار، بلکہ وہ ہر ٹیم کا خندہ پیشانی سے استقبال کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائی استعمال کرتا اور وہ یہ کام جب سے اولمپکس کا آغاز ہوا ہے، تب سے بلاناغہ کرتا رہا۔ کھلاڑیوں کے لیے اس کے ہاتھ میں تھاما ہوا پلے کارڈ توجہ کا مرکز بنتا  گیا۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-07-at-9.42.05-PM.mp4

آخر پلے کارڈ پر ایسا کیا لکھا ہے؟

ایک سادہ سا جملہ جو یقینی طور پر نئے دن کا آغاز کرنے والے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دیتا ہے اور وہ کچھ یوں ہوتا ہے "صبح بخیر ایتھلیٹکس۔ اگر آپ میڈل نہ بھی جیت پائے تو کوئی بات نہیں آپ پھر بھی بہترین ہیں، اپنے آپ پر بھروسہ اور اعتماد رکھیں”۔

بشکریہ ٹوکیو ٹائمز

بوڑھا شخص آخر کون ہے؟

جاپانی میڈیا کے مطابق وہ ہر کھیل کا سب سے بڑا پرستار ہے اور بالخصوص ملک میں کرونا وبا کے بعد جب ٹوکیو اولمپکس پر منسوخی کے بادل چھانے لگے تو دوسرے جاپانیوں کی طرح وہ خاصا اداس ہوگیا تھا۔ مگر اب وہ اس بات پر مسرور ہے کہ ملک میں کھیلوں کا اتنا بڑا مقابلہ سج رہا ہے۔

بشکریہ ٹوکیو ٹائمز

کھلاڑیوں کی پذیرائی

بیشتر کھلاڑیوں نے اس بوڑھے شخص کی اس حوصلہ افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ بلکہ کئی نے اس کی تصاویر اتار کر اپنے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اس اجنبی پرستار کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں نکھار آرہا ہے اور جب ان کی بس ٹوکیو اولمپکس ولیج کی طرف بڑھتی ہے تو وہ بے چینی کے ساتھ اس کی تلاش شروع کردیتے ہیں۔ ادھر کچھ پرستاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بوڑھے شخص کو یقینی طور پر اس کی مثبت سوچ اور حوصلہ افزائی پر خصوصی طلائی تمغہ دیا جانا چاہیے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ جاپان جہاں دنیا کا خوبصورت ملک ہے وہیں اس کے عوام کے دل کی خوبصورتی بھی مثالی ہے۔

Tags: FEATUREDOLD MANOLYMPICSSportsTOKYO
Previous Post

دلت بھارتی خاتون ہاکی کھلاڑی پر نسل پرستانہ حملے

Next Post

بچوں کو انٹرنیٹ پر غلط معلومات سے کیسے دور رکھیں؟

Next Post

بچوں کو انٹرنیٹ پر غلط معلومات سے کیسے دور رکھیں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist