تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رواں سال پاکستانی بھی عمرہ ادا کرسکیں گے

by @dmin11
اگست 9, 2021

فائل فوٹو

Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب کی جانب سے رواں سال ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کا آغاز 10 اگست سے ہو رہا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی فہرست میں شامل ممالک سے ویکسینیٹڈ عازمین کو آمد کے بعد قرنطینہ کرنا ہوگا۔ رائٹرز کی رپورٹ میں سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مکہ اور مدینہ کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیرونِ ملک سے عازمین کو خوش آمدید کہیں گے، اس گنجائش کے ساتھ جو ہر ماہ 60 ہزار سے 20 لاکھ عازمین تک بڑھ جائے گی۔

اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی عازمین کو عمرے کی درخواست کے ساتھ کووِڈ ویکسینیشن کا مصدقہ سرٹیفکیٹ لگانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے غیر ملکیوں کو منظورہ شدہ چاروں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔ عمرہ اسلام میں ایسی عبادت ہے جو سال میں کسی بھی وقت ادا کی جاسکتی ہے، اسے گزشتہ برس اکتوبر میں مقامی افراد کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

قبل ازیں جولائی میں سعودی عرب نے ملک میں مقیم مکمل ویکسینیٹڈ 60 ہزار عازمین کو حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ ستمبر سن 2019 سے مارچ سن 2020 کے دوران سعودی عرب نے 4 لاکھ ویزے جاری کیے لیکن عالمی وبا نے یہ رفتار ختم کردی اور سرحدیں بند کردی گئیں۔

کرونا وائرس کے باعث عمرہ اور حج کا فریضہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا جس سے عام حالات میں سعودی عرب کو سالانہ تقریباً 12 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ فی الحال صرف سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم افراد کو عمرے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوالی ہوں۔

حکومت نے سیاحت کی بحالی، کھیلوں اور تفریحی ایونٹس کی میزبانی کے لیے ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم تیز کردی ہے، عالمی وبا کے باعث یہ تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی امور و معاملات سے الگ تھلگ رہنے والی سلطنت نے سن 2019 میں پہلی مرتبہ سیاحت کے لیے ویزے جاری کیے تھے، جس کا مقصد دنیا میں اس کا بہترین تصور پیدا کرنا اور سیاحوں کو راغب کرنا تھا۔

Tags: HAJJISLAMMUSLIMSUMRAHVACCINATION
Previous Post

چوپڑہ نے میڈل اور ارشد نے دل جیتے

Next Post

سوشل میڈیا پر عارف حسن کے استعفیٰ کا مطالبہ

Next Post

سوشل میڈیا پر عارف حسن کے استعفیٰ کا مطالبہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist