تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رمیز راجہ، پی سی بی کے راجہ بن گئے

by @dmin11
اگست 27, 2021
رمیز راجہ، پی سی بی کے راجہ بن گئے
Share on FacebookShare on Twitter

بھلا وہ منظر کیسے کوئی فراموش کرسکتا ہے جب 1992 کے فائنل میں عمران خان بالر تھے اور رچرڈ الگنوتھ کے بلے سے نکلی فضا میں اچھلتی گیند کو رمیز راجا نے لپک کر سجدے میں گرنے سے روکنے  میں دیر نہیں لگائی تھی۔ اس تاریخی کیچ کے بعد ہی پاکستان کرکٹ کا نیا عالمی فاتح بنا گیا تھا اور اب ایک بار پھر رمیز راجا نے چیئرمین پی سی بی بننے کا کیچ عمران خان کے کہنے پر لپک لیا ہے ۔

Pakistan Winning Moments - World Cup 1992 - YouTube
سابق چیئرمین احسان مانی اپنی مدت پوری کرچکے تھے اور ایسے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اب کون ان کی جگہ یہ ذمے داری پوری کرتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی اور رمیز راجا سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ جس کے بعد توقع ہوگئی کہ اب کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کوئی اور نہیں رمیز راجا ہی ہوں گے اور اب وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔۔۔

رمیز راجا کا کیرئیر

اس 14 اگست کو 59سال گرہ کا جشن منانے والے رمیز راجا کے بڑے بھائی وسیم راجا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہی کو دیکھ کر رمیز راجا کے اندر بھی کرکٹر بننے کی خواہش جاگی ۔ ابتدائی تعلیم لاہور کے ایچی سن کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ جس کے بعد کرکٹ کو ہی اپنا پیشہ بنایا ۔ پاکستان کی جانب سے پہلی بار کرکٹ کھیلنے کا موقع اٰس وقت ملا جب قومی ٹیم نے 1984 میں انگلینڈ کا دورہ کیا ۔

بدقسمتی سے دونوں اننگز میں وہ ایک رنز سے زیادہ نہ بنا سکے ۔ رمیز راجا نے ٹیسٹ میچوں میں 22 نصف سنچریوں اور 2 سنچریوں کی مدد سے 2833 رنز جوڑے ۔ جبکہ 198 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ جن میں انہوں نے 31 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کے سہارے 5841 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے 1987، 1992 اور 1996کا عالمی کپ بھی کھیلا ۔ 1997 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ ہو کر کمنٹری میں انٹری دی ۔ 2004 میں وہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے اور پھر اس عہدے سے بھی الگ ہوگئے ۔ رمیز راجا نے اُس وقت ’ بگ بی ‘ کی حمایت کی ، جب پورے پاکستان میں اس کی مخالفت کی جارہی ہے ۔

PCB New Chairman: Former Pakistan captain Ramiz Raja is the chairman of PCB  - News235

رمیز راجا سے توقعات

کرکٹ تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کرکٹ پرستاروں کو رمیز راجا سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بورڈ میں تمام تر اختیار چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے پاس ہیں ۔ جبکہ چیئرمین کا کام صرف آئی سی سی اجلاسوں میں شرکت کرنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ۔ کچھ کرکٹ پنڈتوں کے مطابق رمیز راجا اگر بہتر کام کرسکتے ہیں تو کرکٹ کا پرانا ڈھانچہ بحال کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو قائل کریں ۔ بطور سابق کرکٹ وہ وزیراعظم عمران خان کو بتاسکتے ہیں کہ آسٹریلوی طرز کا ڈھانچہ پاکستان میں ممکن نہیں کیونکہ اس طرح ڈیپارٹمنٹس کرکٹ نہ ہونے سے پاکستان میں کرکٹرز کے بے روزگار ہونے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دوسری جانب کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ رمیز راجا کی موجودگی میں پاکستان ، آئی سی سی میں اپنا ہر معاملہ تیکنکی اعتبار سے بہتر طور پر لڑ سکتا ہے ۔

Tags: CRICKETFEATUREDICCINDIAPAKISTANPCBRAMIZ RAJA
Previous Post

تن تنہا ہوائی سفر پر نکلی 19برس کی زارا

Next Post

شہزاد ی ڈیانا کے روپ میں کرسٹین اسٹیورٹ کا مثالی انداز

Next Post
شہزاد ی ڈیانا کے روپ میں کرسٹین اسٹیورٹ کا مثالی انداز

شہزاد ی ڈیانا کے روپ میں کرسٹین اسٹیورٹ کا مثالی انداز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist