تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رضوان اور اُن کی ٹیم کو کون ہرائے گا؟

by ویب ڈیسک
فروری 10, 2022
رضوان اور اُن کی ٹیم  کو کون ہرائے گا؟
Share on FacebookShare on Twitter

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے ایک بار پھر پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے میں 42 رنز سے شکست دے دی۔ 183 رنز کے تعاقب میں پوری پشاور زلمی کی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ رضوان کی غیر معمولی قیادت اور بالرز کی نپی تلی بالنگ نے پشاور   زلمی کو ہدف سے دور رکھا۔ کراچی کے بعد لاہور میں بھی ملتان سلطانز ناقابل شکست ہی ہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

خوش دل شاہ اور مزربانی نے تین تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ دھانی کے حصے میں 2 جبکہ عمران طاہر اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے ٹاپ اسکورر شعیب ملک 44 رنز بنا کر رہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اس جیت کے بعد ملتان سلطانز نے مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرکے پوائنٹ ٹیبل پر نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھی ہےجبکہ پشاور زلمی اب تک 6 میچز کھیل کر 4 شکست اور 2 کامیابی حاصل کرسکی اور اس کی پوزیشن 5 ویں پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ملتان سلطانز ٹاس ہارنے کے بعد پہلی بلے بازی میں محتاظ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

رضوان اور شان مسعود نے خراب گیندوں پر ہی رنز بنانے کی جدوجہد کی۔ مین آف دی میچ  شان مسعود نے ایک بار پھر اپنی بہترین بیٹنگ فارم کا اظہار کرتے ہوئے شاندار 68 رنز جوڑے۔ ملتان کو پہلا نقصان 98 رنز پر رضوان کی صورت میں ملا۔ جو 32 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاب ریاض کی یہ اس ایونٹ میں پہلی وکٹ تھی۔ ٹم ڈیوڈ اور شان مسعود نے اس مرحلے پر تیزی سے رنز بنانے شروع کردیے۔ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد ریلی روسیو نے صرف 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی باری کھیلی۔ اس موقع پر ملتان سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

مقررہ اوورز کے اختتام پر 7 وکٹیں کھو کر اسکور بورڈ پر 182 رنز سجانے میں کامیاب ہوئے۔ پشاور زلمی ثاقب محمود، وہاب ریاض اور سلمان ارشد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اب جمعے کو میزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہوگا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: پشاور زلمیشان مسعودملتان سلطانز
Previous Post

مودی حکومت پر تنقید کی سزا، کالم نگار رعنا ایوب کے بینک کھاتے منجمد

Next Post

پی ایس ایل میں ٹرک آرٹ کا شاہکار کمنٹری باکس

Next Post
پی ایس ایل میں ٹرک آرٹ کا شاہکار کمنٹری باکس

پی ایس ایل میں ٹرک آرٹ کا شاہکار کمنٹری باکس

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist