تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہر، پاکستان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

by ویب ڈیسک
اپریل 28, 2022
دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہر، پاکستان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی ایشیا میں گرمی کا راج برقرار، پاکستان میں سورج کا مزاج گرم تو بھارت بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ 30،29 اپریل کو اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیں گے، ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتا ہے جبکہ مئی میں کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر رہے گا، کراچی میں عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر  کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ اس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ اس سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا۔

عالمی ماہر موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر پیر تک پاکستان اور بھارت میں برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی بھارت میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

Brace for heatwave from tomorrow

Previous Post

وفاقی شرعی عدالت کا سود سے پاک بینکاری نظام قائم کرنے کا حکم

Next Post

جامعہ کراچی حملے میں جان سے جانے والے ڈرائیور خالد نواز

Next Post
جامعہ کراچی حملے میں جان سے جانے والے ڈرائیور خالد نواز

جامعہ کراچی حملے میں جان سے جانے والے ڈرائیور خالد نواز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist