تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خواتین کا سفر محفوظ، سفری سہیلی کے ساتھ

by ویب ڈیسک
جولائی 4, 2022
خواتین کا سفر محفوظ، سفری سہیلی کے ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

سفر کے دوران خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ہراسگی کے واقعات اور گزشتہ ماہ زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ ٹرین کے عملے کی مبینہ زیادتی کے واقعے پر وزارت پاکستان ریلوے نے ریل کے سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے عیدالضحیٰ سے قبل ’سفر سہیلی‘ کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعاراف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی ٹیسٹنگ کر لی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سفر سہیلی ایپ اینڈروائڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہوگی۔ جو بھی خاتون  ٹرین میں اپنی سیٹ بک کروائیں گی انہیں اس ایپ کا لنک دیا جائے گا کہ وہ اپنے فون پر اس ایپ کو سفر سے پہلے ڈاؤن لوڈ کر لیں اور جن کے پاس اسمارٹ فونز نہیں ہوں گے ان کے لیے ایک ایس او ایس بٹن بوگیوں میں لگا دیے جائیں گے۔

Safety of Women is of utmost importance.

Live testing of a SOS button undergoing in trains which will be available for women travelers. Female police inside trains shall respond when SOS activated.

Thanks @KhSaad_Rafique sb.

Available near eid.

Great work @NationalITBoard pic.twitter.com/xufXg0KuEx

— Salman Sufi (@SalmanSufi7) July 3, 2022

انہوں نے اپنی اس ٹویٹ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سلمان صوفی کے مطابق اس ایپ کے ذریعے خواتین مسافر براہ راست ریلوے ہیڈ کوارٹر پولیس اور ٹرین میں موجود خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ لنک ہونگی،جس کی مدد سے وہ ایمرجنسی یا خطرے کے وقت ان سے فوری طور پر رابطہ کرسکتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کے مطابق اس ایپ میں مختلف فیچرز ہوں گے جس میں آپ ریلوے کے 786 نمبر پر کال کر سکیں گے 911 نیشنل نمبر ہوگا، 1122، 15 اور دیگر سکیورٹی ہیلپ لائنز پر کال کی جاسکتی ہوگی۔ خیال رہے کہ سفر سہیلی ایپ بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا کہ جب گزشتہ ماہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس جرم میں ٹرین کے تین ملازمین شامل تھے۔

Previous Post

ملکی اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا، عمران خان

Next Post

واٹس ایپ: ان چاہے میسج کو ڈیلیٹ کرنا ہوا اب اور بھی آسان

Next Post
واٹس ایپ: ان چاہے میسج کو ڈیلیٹ کرنا ہوا اب اور بھی آسان

واٹس ایپ: ان چاہے میسج کو ڈیلیٹ کرنا ہوا اب اور بھی آسان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist