تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خاتون اے سی ہونے پر اے سی مانسہرہ ماروی ملک پرحملہ

by ویب ڈیسک
مارچ 20, 2022
خاتون اے سی ہونے پر اے سی مانسہرہ ماروی ملک پرحملہ
Share on FacebookShare on Twitter

مانسہرہ میں صنفی امتیاز کا ایک ایسا واقعہ، جس نے کئی سوالات کو جنم دیے ہیں۔ اسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو ہراساں کیا گیا۔ ماروی ملک شیر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑی میں سوار تھیں۔ 3 ملزمان نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا اور کئی بار انہیں اور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان اسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔غازی کوٹ کے قریب ان تینوں نے اے سی ماروی ملک شیر کی گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر اپنی گاڑی ان کے سامنے کھڑی کردی۔

بشکریہ ماروی ملک ٹوئٹر

ملزمان نے خاتون اے سی کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ خاتون ہو کر وہ ہم پر بطور اے سی تعینات کیوں ہیں؟ ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔ اس دوران ایک ملزم نے ماروی ملک شیر کو گولی مارنے کی بھی دھمکی دی۔ یہی نہیں انہوں نے خاتون اے سی کو گاڑی سے کھینچ کر نکالنے کی کوشش کی اور اس کھینچا تانی میں ماروی ملک شیر کا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔ ملزمان نے اے سی کے گن مین اور ڈرائیور کو بھی مارا پیٹا ۔ اس دنگا فساد کے دوران عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ جس نے مقدمہ درج کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

بشکریہ ماروی ملک ٹوئٹر

اسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ماروی ملک گزشتہ کئی برسوں سے مانسہرہ میں اسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر کام کررہی ہیں۔ جو علاقے کی ترقی اور خوش حالی میں نمایاں رہتی ہیں۔ عوام بالخصوص خواتین کے حقوق اور ان کے لیے مختلف پروگرامز کے  انعقاد میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔ مانسہرہ میں ماروی ملک خاصی مشہور اور فعال تصور کی جاتی ہیں۔

بشکریہ ماروی ملک ٹوئٹر
Tags: ماروی ملکماروی ملک شیر
Previous Post

سی ویو کراچی: ایک اور غیر ملکی سیاح کو لوٹنے کی کوشش

Next Post

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو، اپوزیشن کا فیصلے پر احتجاج

Next Post
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو، اپوزیشن کا فیصلے پر احتجاج

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو، اپوزیشن کا فیصلے پر احتجاج

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist