تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت کو بڑا دھچکا ۔۔۔ فیصل واوڈا نااہل قرار

by ویب ڈیسک
فروری 9, 2022
حکومت کو بڑا دھچکا ۔۔۔ فیصل واوڈا نااہل قرار
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو سینیٹرشپ سے محروم کردیا جبکہ فیصل واوڈا کا بطور سینیٹر کا نوٹی فکشن واپس لینے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے غلط حلف نامہ جمع کرایا، جبھی انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔ فیصل واوڈا کو یہ سہولت ہے کہ وہ اس فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا دو ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات جو انہیں بطور سینیٹر ملی ہیں وہ واپس کریں۔ فیصل واوڈا کی نااہلی کی یہ درخواستیں 21 جنوری 2020 کو مخالف امیدوار عبدالقادر مندوخیل، میاں فیصل اور آصف محمود کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جبکہ سماعت کا باقاعدہ آغاز 3 فروری 2020 کو ہوا۔ الیکشن کمیشن میں سماعتوں کے دوران فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے وقت ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا تو منسوخ شدہ امریکی پاسپورٹ دکھایا تھا جس پر کلیئرنس ملی، نادرا نے 29 مئی 2018 کو امریکی شہریت سیز کردی تھی۔

Vawda makes his most startling claim to date - Global Village Space

دوسری جانب درخواست گزاروں نے سرٹیفکیٹ کی وہ  فوٹو کاپی الیکشن کمیشن میں  جمع کرائی جس کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون 2018 کو امریکی شہریت چھوڑی۔ جسے فیصل واوڈا نے تسلیم نہیں کیا۔  فیصل واوڈا سے امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو  ان کا کہنا تھا انہیں پاکستان یا امریکا کے قانونی پیپر ورک کا زیادہ علم نہیں۔ فیصل واوڈا نے سینیٹربننے کے  بعد یہ استدعا بھی کی کہ یہ درخواستیں اس وقت کی ہیں جب وہ رکن قومی اسمبلی تھے، اب انہیں مسترد کیا جائے،لیکن  اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی درخواست رد کردی، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، مارچ 2021 میں فیصل واوڈا بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوکر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

Tags: الیکشن کمیشندہری شہریتفیصل واوڈا
Previous Post

وزیرتعلیم مدھیہ پردیش کی حجاب پابندی میں انتہا پسندوں کی حمایت

Next Post

مسکان ۔۔۔۔ شیرنی کی طرح ڈٹ گئی

Next Post
مسکان ۔۔۔۔ شیرنی کی طرح ڈٹ گئی

مسکان ۔۔۔۔ شیرنی کی طرح ڈٹ گئی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist