تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بسمہ معروف ویمن کرکٹ سیزن 23-2022 کے لیے کپتان برقرار

by ویب ڈیسک
مئی 12, 2022
بسمہ معروف ویمن کرکٹ سیزن 23-2022 کے لیے کپتان برقرار
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کو سیزن 23-2022 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سیزن کے دوران پاکستان کو اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت 25 میچز کھیلنے ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کی قیادت کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز ہوتا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس عہدے پر کام جاری رکھیں گی۔ سیزن 23-2022 پاکستان ویمنز کرکٹ کا ایک مصروف ترین سیزن ہے اور تمام کھلاڑی اس سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور سپورٹ کرنے پر اپنے اہلخانہ خصوصاَ شوہر ابرار کی بھی بہت شکر گزار ہیں۔

بسمہ معروف نےدسمبر 2006 میں  15 سال کی عمر میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 5000 سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہیں 2016 میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم اور 2017 میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

ویمن کرکٹ سیزن 23-2022

سیزن کا آغاز رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز سے ہوگا۔ جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم بیلفاسٹ آئرلینڈ روانہ ہوجائے گی، جہاں وہ میزبان آئرلینڈ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیریز 12 سے 24 جولائی تک کھیلی جائے گی۔ سہ ملکی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں برمنگھم روانہ ہوگی، جہاں اسے 25 جولائی سے 8 اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنی ہے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی طرح بسمہ معروف بیلفاسٹ اور برمنگھم بھی اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ روانہ ہوں گی۔ پی سی بی اپنی پیرنٹل اسپورٹ پالیسی کے تحت یہ اخراجات برداشت کرے گا۔ اکتوبر میں آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ دورے میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہوں گے۔ اس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنی ہوگی۔ اس کے فوری بعد پاکستان ویمنز ٹیم آسٹریلیا پہنچے گی، جہاں وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Tags: bismah maroofwomen cricket teamبسمہ معروفویمن کرکٹ سیزن 23-2022
Previous Post

عمران خان رونا دھونا بند کریں، بتائیں 4 سال میں کیا کیا؟ مریم نواز

Next Post

مسجد نبوی ﷺ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم

Next Post
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کا معاملہ

مسجد نبوی ﷺ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist