تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

برطانیہ میں بلیوں کی زندگیاں خطرے میں

by @dmin11
اگست 6, 2021
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ میں حالیہ دنوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، لگ بھگ 330 بلیوں کی پراسرار موت پر ہر کوئی شش و پنج میں مبتلا ہے ۔ اب یہ بلیاں جہاں پالتو ہیں وہیں گلی محلوں میں گھومنے والی بھی۔ طبی ماہرین نے جب تحقیق کی تو یہ انکشاف ہوا کہ بلیوں کی موت کی اہم وجہ ایک نایاب بیماری ہے اور یہ مرض بلیوں کے کھانے میں زہریلے مادوں سے منسلک ہے ۔

Toxic cat food fear as UK vets struggle with mysterious illness | Cats | The Guardian
پراسرار بیماری آخرہے کیا ؟

لندن کے رائل ویٹنری کالج کے مطابق یہ عجیب و غریب بیماری ” فیلائن پینسی ٹوپینیا ” کہلاتی ہے ، جس کی وجہ سے  بلیوں کے جسم میں ریڈ اور وائٹ سیلز میں تیزی کے ساتھ کمی ہوتی ہے، جب کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی گرتی چلی جاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ بلیاں لاغر اور کمزور ہونے کے باعث موت کی نیند سونے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

اب تک اس مرض کے 528  کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ہولناک بات یہ ہے کہ رپورٹ شدہ کیسز میں اموات کی شرح 63.5 فیصد ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Symptoms of Pancytopenia illness in cats explained - and is it linked to cat food? | Edinburgh News
بلیوں کی اموات کی تحقیقات کا آغاز

طبی ماہرین نے اب اس پہلو پر غور کرنا شروع کردیا ہے کہ آخر بلیاں کس نوعیت کی اور کون سی خوراک استعمال کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانوی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے بھی کام کا آغاز کیا ہے۔ بلیوں کے کھانوں کے مختلف برانڈز کی تلاش کرکے ان پر تحقیق ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ” فیلائن پینسی ٹوپینیا ” کے پھیلاؤ کی ایک وجہ بلیوں کے تیار ری سائیکل کھانے بھی ہیں، جنہیں روز مرہ کے ان انسانی کھانوں سے تیار کیا جاتا ہے جو عام طور پر کچرے کی نذر کر دینے چاہیے مگر ان کھانوں کو ری سائیکل کرکے بلیوں کی خوراک تیار کی جا رہی ہے اور اس بات کا علم بلیوں کے تیار کھانوں کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد ہوا۔

عوام کو مشورہ

حکام نے پالتو بلیوں کے مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کے کھانوں کو باقاعدہ چیک کریں، کوشش کریں کہ ایسی غذا تیار کی جائے جو گھر میں ہی بنائی گئی ہو۔ بلیوں کی ایسی مصنوعات جو بازار میں فروخت ہورہی ہیں ان کا استعمال کم سے کم کردیں۔

بلیوں کو صرف اور صرف تازہ اور صحت بخش غذا پیش کریں، جہاں تک گلی محلوں میں گھومتی ہوئی بلیوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کی بات ہے تو ایسی صورت میں غیر معیاری اور فالتو کھانوں کو کچرے دانوں میں ڈالتے ہوئے یہ بات یاد رکھیں کہ  بالیاں اسے نہ کھا سکیں۔

اس سلسلے میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان بلیوں کے تازہ کھانے کا انتظام کریں ۔

 

Tags: CATDISEASEFELINE PANCYTOPENIAUK
Previous Post

ویکسین نہ لگوانے پر سی این این نے 3 ملازمین کی چھٹی کردی

Next Post

کیا نواز شریف پر ڈی پورٹ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے؟

Next Post

کیا نواز شریف پر ڈی پورٹ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist