تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بالی وڈ کے ڈسکو کنگ بپی لہری چل بسے

by ویب ڈیسک
فروری 16, 2022
بالی وڈ کے ڈسکو کنگ بپی لہری چل بسے
Share on FacebookShare on Twitter

گلے میں سونے کے کئی ہار۔ ہاتھوں میں انگوٹھیاں اوررنگ برنگا لباس ۔۔ یہی تو شناخت تھی بپی لہری کی ۔۔۔ جنہوں نے بالی وڈ میں کئی ایسے گیت تخلیق کیے جن پر تھرکنے کو دل خود بخود چاہتا ہے لیکن اب یہ گیت اور اور خود بپی لہری ذہنوں میں سدا بہار یادیں بن کر رہ گئے ہیں۔ صرف 69 برس کی عمر میں وہ اس دنیا سے لاکھوں پرستاروں کو اداس چھوڑ کر چلے گئے۔

سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں علاج کرارہے تھے لیکن منگل کو اُن کی سانسوں کی لڑیاں ٹوٹ گئیں۔ یہ لتا منگیشکر کے بعد بالی وڈ کے لیے ایک اور گہرا صدمہ ہے۔

Lata Mangeshkar, Bappi Lahiri, Kishore Kumar. | Lata mangeshkar, Kishore kumar, Shiva photos

بپی لہری اپنی پاپ گیت کی وجہ سے غیر معمولی شہرت رکھتے۔ کشور کمار سے رشتے داری کی بنا پر میوزک کی انڈسٹری میں قدم رکھا، گلوکاری کی لیکن پھر موسیقار بننے میں زیادہ دلچسپی دکھائی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ متھن چکرورتی کی کامیابی میں بپی لہری کی موسیقی کا اہم کردار رہا۔ جنہوں نے 80 کی دہائی میں ان کے لیے ڈسکو ڈانسر جیسی فلم کے گیت بنا کر انہیں سپر اسٹار بنادیا۔

بھارت کی ہر گلوکار اور گلوکارہ نے بپی لہری کے پھڑکتے ہوئے گیتوں پر گلوکاری کی۔ جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں میں ایوارڈ ٹرافیاں بھی آئیں۔  خود بپی لہری 6 بار بہترین موسیقار کی کٹیگری میں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے۔ ان میں شرابی کے لیے انہیں بہترین موسیقار کا ایوارڈ بھی ملا۔

Bappi Lahiri Age, Height, Weight, Wife, Family, Children, Biography & More  » StarsUnfolded

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ بپی لہری بالی وڈ کے ڈسکو کنگ تھے۔ جبکہ کوئی انہیں بالی وڈ کا ایلٹن جون بھی کہتا تھا۔ بپی لہری جن کا اصل نام آلوکش لہری تھا ۔ انہوں نے بھارت کی کم و بیش سبھی زبانوں کے لیے دھنیں اور نغمہ سرائی کی۔ مشہور فلموں میں نمک حلال، ہمت والا ، قسم پیدا کرنے والے کی، آج کا ارجن ، غنڈے اور ڈرٹی پکچر نمایاں ہیں۔ بپی لہری بھارت کے کئی مقبول ترین ریئلٹی شوز میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

بپی لہری نے ڈسکو ہی نہیں دھیمے سروں کے مدھر گیت بھی تخلیق کیے۔ موسیقی کے ساتھ ساتھ وہ کسی نہ کسی فلم میں ایک دو گیت خود بھی گنگناتے۔

Tags: bappi lahiriبالی ووڈبپی لہری
Previous Post

پروین رند انصاف کی دہائی دیتی ننگے پاؤں عدالت پہنچیں

Next Post

پیٹرول کی نئی قیمتیں، ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ

Next Post
پیٹرول کی نئی قیمتیں، ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ

پیٹرول کی نئی قیمتیں، ملک میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist