تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بالی وڈ لیجنڈری ایکٹر دھرمیندر چل بسے

by ویب ڈیسک
نومبر 24, 2025
dharmander
Share on FacebookShare on Twitter

 بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر سنگھ دیول طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود فلمی مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔  دھرمیندر گزشتہ کئی ہفتوں سے سانس کی تکالیف میں مبتلا تھے اور انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔ ان کی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر آج ان کی وفات ہوگئی۔ دھرمیندر کی اہلیہ اور نامور اداکارہ ہیما مالنی، بیٹی ایشا دیول، بیٹے بوبی اور سنی دیول  اور دیگر قریبی رشتہ دار آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شمشان گھاٹ پہنچ چکے ہیں۔ بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور عامر خان سمیت متعدد شخصیات بھی تعزیت کے لیے موجود ہیں۔

g58nizabyaaaliv

دھرمیندر کا آخری پراجیکٹ

مرحوم اداکار نے اپنی آخری فلم "اکیس” میں کام کیا، جو 25 دسمبر کو ریلیز کے لیے مقرر ہے۔

فلمی کیریئر اور اعزازات

1935 میں بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والے دھرمیندر نے 1958 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 306 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کا کیریئر 6 دہائیوں پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، سیتا اور گیتا، میرا گاؤں میرا دیش، پھول اور پتھر جیسے شاہکار کردار تخلیق کیے۔
انہیں فنِ اداکاری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

472699946 1224133735732893 3242845440530128270 n

ذاتی زندگی

پنجاب کے لدھیانہ میں کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے دھرمیندر نے نوجوانی میں پرکاش کور سے شادی کی، بعدازاں انہوں نے اداکارہ ہیما مالنی سے ازدواجی زندگی اختیار کی۔
وہ اپنی بڑھتی عمر کے باوجود سوشل میڈیا پر نہایت فعال رہے اور کاشتکاری، صحت مند طرزِ زندگی اور مثبت سوچ کے پیغامات شیئر کرتے رہے۔

Previous Post

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم

Next Post

وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

Next Post
pm

وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist