تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابر پر رضوان بازی لے گئے، ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز

by ویب ڈیسک
جنوری 27, 2022
بابر پر رضوان بازی لے گئے، ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں محمد رضوان کی ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔ 125 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بڑے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے آٓؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شان مسعود نے 26 جبکہ صہیب مقصود نے 30 رنز کی باری کھیلی۔ کپتان محمد رضوان نے دھواں دھار انداز سے بیٹنگ جاری رکھی اور وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے اور خوبصورت انداز میں ناٹ آؤٹ نصف سنچری اسکور کی۔

Smoooooth! #HBLPSL7 l #HBLPSL7 l #KKvMS pic.twitter.com/ziHPPCunEf

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔ گو کہ کراچی کنگز اوپنر بابراعظم اور شرجیل خان نے تیز رفتاری کے ساتھ 9 اوورز میں 66 رنز اسکور کردیے تھے لیکن شرجیل خان کے 43 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بلے باز وکٹ پر ٹک نہ سکا۔ کپتان بابراعظم 23 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جو کلارک نے 26 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

بشکریہ پی سی بی

ملتان سلطانز کی جانب سے صرف 16 رنز دے کر عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔جبکہ شاہنواز دھانی اورخوش دل شاہ نے قیمتی بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی۔  ملتان سلطانز کی نپی تلی بالنگ کا انداز یوں لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے پوری اننگ کے دوران صرف  3 چھکے لگے اور یہ شرجیل خان نے لگائے ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز گیند کو باؤنڈری سے باہر نہ پھینک سکا ۔ جبکہ صرف 6 چوکے مارنے میں میزبان ٹیم کامیاب ہوئی، محمد رضوان نے اپنے بالرز اور فیلڈرز کا بہترین انداز میں استعمال کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل

دونوں ٹیموں کے میچ سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کے آفیشل سونگ کو پرفارم کیا۔ جس پر تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر شاندار انداز میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

بشکریہ پی سی بی
Tags: بابراعظمپی ایس ایل 7عمران طاہرکراچی کنگزمحمد رضوانملتان سلطانز
Previous Post

Kya Kehla Hai Yar| Episode 2

Next Post

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Next Post
جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist