تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابراعظم ٹیم کی سلیکشن سے ناراض نہیں، پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2021
بابراعظم ٹیم کی سلیکشن سے ناراض نہیں، پی سی بی چیف ایگزیکٹو  وسیم خان
Share on FacebookShare on Twitter

پیر کو چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش میں آگئیں کہ کپتان بابراعظم ، ٹیم کے انتخاب کے معاملے میں خاصے ناراض ہیں۔ ذرائع سے چلنے والی خبروں میں کہا گیا کہ بابراعظم نے صہیب مقصود اور اعظم خان کے انتخاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔کپتان کی خواہش تھی کہ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور فخر زمان کو شامل کیا جائے۔ میڈیا میں بابراعظم کی ناراضگی کی خبریں بھی خاصی عام ہوئیں، جس پر   کرکٹ مبصرین نے تبصرے بھی کرنا شروع کردیے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا 

ان ساری کہانیوں اور افواہوں کی کھچڑی جب خوب پکنے لگی تو اس سارے معاملے میں اب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو کودنا پڑا، جنہوں نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ منتخب ہونے والے اسکواڈ کے پیچھے کپتان بابر اعظم مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع ابلاغ میں جو خبریں گردش میں ہیں، وہ حقائق کے منافی ہیں۔ وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو کچھ کھلاڑیوں نے رمیز راجا سے ملاقات ضرور کی، جس میں اس بات پر غور کیاگیا کہ ہمیں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وسیم خان نے زور دے کر کہا ہے کہ جو ٹیم اسکواڈ منتخب ہوچکا ہے۔ ہم سب اُس کی مکمل پشت پناہی کریں تاکہ آنے والے ایونٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکیں۔

Tags: 08\09\21BabarPCB
Previous Post

پاکستانی بزنس مین کی ڈرامائی ایکشن تشہیر، سوشل میڈیا پر موضوع بحث

Next Post

بٹ کوائن کیا ہے؟ یہ کیسے کام کرتا ہے

Next Post

بٹ کوائن کیا ہے؟ یہ کیسے کام کرتا ہے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist