تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی خاتون گول کیپر کی جنس پر سوالات

by ویب ڈیسک
نومبر 18, 2021
ایرانی خاتون گول کیپر کی جنس پر سوالات
Share on FacebookShare on Twitter

2022 اے ایف سی ویمنز ایشین کپ جنوری میں بھارت میں منقعد ہورہا ہے۔ براعظم ایشا کے لئے اس اہم ٹورنامنٹ سے پہلے اردن کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنی ٹیم کی پنالٹی شوٹ آؤٹس میں ہارنے کے بعد ایرانی خواتین کی فٹ بال گولچی زہرہ کودائی کے حوالے سے ‘جنسی تصدیق’ کا مطالبہ کردیا ہے۔ اردن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ علی بن الحسین نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) سے زہرہ کودائی کی جنس کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کرنے کی درخواست ٹوئٹ کے زریعے بھیجے گئے ایک باضابطہ خط میں کی۔ اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایرانی خواتین کی ٹیم کا جنس اور ڈوپنگ کے معاملات میں ریکارڈ ماضی میں بھی اچھا نہیں رہا۔ گول کیپر زہرہ کودائی  نے ستمبر میں اردن کے خلاف ایک اہم پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے دوران دو پنالٹی بچائی تھیں۔ البتہ ایرانی ٹیم کی سلیکٹر مریم ایران دوست نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام اردن کی شکست کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اردن کی ٹیم، جو اس مقابلے کے لئے فیورٹ تھی، میچ ہارنے کے بعد شرمندگی سے بچنے کے لئے ‘بہانہ’ تلاش کر رہی ہے۔ 32 سالہ زہرہ کودائی کی جانب سے 25 ستمبر کو ازبکستان میں اردن کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے جیت کے دوران دو یقینی پنالٹیز بچائیں اور یوں اپنے پہلے ویمنز ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے اردن کو آوٹ کردیا تھا۔

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری جانب فٹبال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا کے ترجمان نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اگر یہ سچ ہے تو بہت سنگین مسئلہ ہے، اے ایف سی اسکا نوٹس لے’۔ ایران میں فٹبال سے وابستہ ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ‘طبی عملے نے قومی ٹیم کی ہر کھلاڑی کا ہارمونز کے حوالے سے بغور جائزہ لیا تاکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی ہزیمت سے بچا جا سکے، انکا کہنا تھا کہ کودائی اس سے قبل 2008 اور 2010 میں بھی ایشین کپ کوالیفائر میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔’

بشکریہ ٹوئٹر

دوسری طرف ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ ایران کی قومی ویمن فٹبال ٹیم پر اس سے پہلے بھی عورت کے بھیس میں مرد کو کھلانے کا الزام لگایا جا چکا ہے۔2015 میں مختلف ٹیموں کی ایسوسی ایشن  کی جانب سے 8 خواتین کھلاڑیوں کی جنس سے متعلق تصدیقی دستاویزات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Tags: ایرانایران فٹ بال ٹیمزہرہ کودائی
Previous Post

امریکا کا دہرا معیار، بھارت مذہبی تشویش والے ممالک کی فہرست سے باہر

Next Post

کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزا م، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی

Next Post
کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزا م، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی

کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزا م، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist