تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکی جریدے’ٹائم میگزین‘ کی 100 بااثر شخصیات میں کوئی ایک بھی پاکستانی شامل نہیں

by ویب ڈیسک
ستمبر 15, 2021
امریکی جریدے’ٹائم میگزین‘    کی  100 بااثر  شخصیات میں کوئی ایک بھی پاکستانی شامل نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

یقینی طور پر پاکستانیوں کے لیے یہ خبر چونکا دینے والی ہوگی کہ امریکی جریدے نے کسی ایک بھی پاکستانی شخصیت کو اپنی 2021کی 100متاثر کن اور بااثر شخصیات کی فہرست میں جگہ نہ دی۔ خاص کر ایسے میں جب وزیراعظم عمران خان عالمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ ’ٹائم میگزین‘ نے ان 100شخصیات کے لیے 6مختلف کیٹگریز بنائی تھیں۔ ان میں آئی کون، بانی، ٹائی ٹینز، آرٹسٹ، لیڈر اور موجد نمایاں رہے۔ آئی کون میں جن نمایاں شخصیات کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں پرنس ہیری اور میگان مرکل، ٹینس اسٹار نومی اوسکا، برٹنی اسپیئر،ایرانی خاتون وکیل نسرین اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد کرنے والے بہن بھائی محمد اور مونا الکرد شامل ہیں۔

بشکریہ ٹائم میگزین

بانی یعنی پانیئر کی فہرست میں گلوکارہ بلی ایلش نمایاں ہیں۔ اسی طرح ایپل کے سی او ٹم کک کا نام ٹائی ٹینز کی فہرست میں جگمگا رہا ہے۔ آرٹسٹ میں ٹائی ٹینک فیم کیٹ ونسلیٹ، اسکارلٹ جوہانسن اور ڈئینل کلووایاکے نام نمایاں ہیں۔

بشکریہ امریکی میڈیا

بات کی جائے لیڈران کی تو امریکی صدر جو بائیڈن،چینی صدر شی چنگ پنگ، کامیلا ہیرس، اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت، سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ، بھارتی وزیراعظم مودی، افغان صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن محبوبہ سراج، نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے نام شامل ہیں۔

افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر

موجد کی فہرست میں ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا نام ہے۔امریکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کے مطابق100بااثر شخصیات کا نام ان کی کارکردگی پر جانچا گیا جو دنیا بھر میں ہونے والے مختلف فیصلوں پر  کس  طرح اثرا نداز ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اب اس بات کی بھی بحث ہورہی ہے کہ ان شخصیات میں کئی ایسے نام ہیں جو متنازعہ رہے ہیں، ان میں بھارتی وزیراعظم مودی سرفہرست ہیں۔جن کے اٹھائے گئے متعصبانہ اقدامات پر خود امریکی جریدہ کئی بار تنقیدکرچکا ہے ۔

Here are some of the world’s most influential people from the 2021 #TIME100 list https://t.co/Pxm1ypOVgM pic.twitter.com/raG6PN6Yol

— TIME (@TIME) September 15, 2021

 

Previous Post

وزیراعظم ہوتا تو نائن الیون کے بعد افغانستان پر حملہ نہ کرنے دیتا، عمران خان

Next Post

کراچی میں قیامت خیز گرمی، گھر سے نکلنا دوبھر

Next Post
کراچی میں قیامت خیز گرمی، گھر سے نکلنا  دوبھر

کراچی میں قیامت خیز گرمی، گھر سے نکلنا دوبھر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist