تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

 امریکہ کا اشرف غنی کی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2021
 امریکہ کا اشرف غنی کی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ادارے برائَے افغانستان ری کنسٹرکشن کے اسپیشل انسپیکٹر جنرل جان سوپکو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس  آگاہ کیا کہ وہ سابق مفرور افغان صدر اشرف غنی کے مبینہ مالی غبن اور بدعنوانی پر تحقیقات کریں گے۔  سابق افغان صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ساتھ کئی ملین ڈالرز جو اس وقت کی افغانی حکومت کو مالی امداد کے طور پر امریکہ کی طرف سے دیے گئے  تھے کہ تاکہ  وہ  اسے افغانی عوام پر صرف کریں اسےاپنے ساتھ لے کر بیرون ملک فرار ہوگئَے تھے۔ اس وقت اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں مفرور زندگی گزار رہے ہیں۔ البتہ اشرف غنی نے اپنے اوپر مالی بد عنوانی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان پر لگنے والا الزام غلط ہے اور انھوں نے اپنے اقتدار سے اس لیے سبکدوشی اختیار کی تھی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کی ان کی وجہ سے مزید افغانی عوام کا خون بہے، یاد رہے کہ اشرف غنی کو دنیا بھر سے تنقید کا سامنا رہا جب انھوں نے اگست کے مہینے میں یکطرفہ طور پر طالبان کے سامنے  گھٹنے ٹیکنے کے بعد فرار کا راستہ چنا۔

تب ہی سے ان پر ان الزامات نے زور پکڑا کہ اپنے ساتھ کئی سارے اربوں ڈالرز بھی لے اڑے تھے۔ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے امریکی کانگریس بھی اب زور دے رہی کہ مزید تحقیقات کی جائیں۔ جان سوپکو نے البتہ کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سامنے اس بات کی قطعاً نفی نہیں کی کہ اشرف غنی یا ان کی سابقہ کابینہ کے ممبران کرپشن میں ملوث ہوں مگر ان کے  بقول افغانستان یا ڈیویلپنگ ممالک میں کرپشن یا دولت کی ریل پیل بہت عام سی بات ہے مگر اس وقت ان کے پاس کوئی شواہد نہیں  کہ جس سے اشرف غنی پر کوئی الزام ثابت ہو۔ اس وقت امریکہ نے افغان طالبان کی حکومت کو بالکل بھی تسلیم نہیں کیا اور اس سے جڑی آِئندہ آنے والی مالی امداد پر بھی پابندی ہے۔ ۔

Tags: اشرف غنیافغانستانامریکہطالبانمفرور
Previous Post

الوداع عمر شریف

Next Post

پاکستانی ڈرامے اور خودکشیاں

Next Post
پاکستانی ڈرامے اور خودکشیاں

پاکستانی ڈرامے اور خودکشیاں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist