تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

افغانستان میں امریکا کا آخری سپاہی کون؟

by huzaifa
ستمبر 1, 2021
افغانستان میں امریکا کا آخری سپاہی کون؟
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر افغانستان سے20سال کے طویل عرصے کے بعد امریکی فوجی کے مکمل انخلا کی مختلف تصاویر اور فوٹیج وائرل ہو رہی ہیں۔ امریکی یونٹ کے  ایک دستے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین حد تک سخت دباؤ والا مشن تھا، جس میں کئی دشواریاں آئیں۔ ہم ہر وقت خطرات سے گھیرے رہے۔ ہمارے فوجیوں نے ہمت اور نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کیا۔‘

Major General Chris Donahue: Who is the last American soldier to have left Afghanistan? | Fox News

ان ہی واپس جانے والے دستے میں اُس امریکی سپاہی کی بھی تصویر ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ افغان سرزمین سے واپس جانے والا آخری امریکی فوجی تھا۔ یہ دراصل میجر جنرل کرس ڈون ہوئے ہیں۔ جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بریگیڈ 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈنگ جنرل ہیں۔

The last American soldier to leave Afghanistan: Maj. Gen. Chris Donahue, commanding general of the @82ndABNDiv, @18airbornecorps boards an @usairforce C-17 on August 30th, 2021, ending the U.S. mission in Kabul. pic.twitter.com/j5fPx4iv6a

— Department of Defense 🇺🇸 (@DeptofDefense) August 30, 2021


امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنرل کرس ڈون ہوئے، افغانستان، عراق، شام، شمالی افریقا اور مشرقی یورپ میں 17بار تعینات ہوچکے ہیں۔ جنرل کرس ڈون ہوئے نے حال ہی میں اسپیشل جوائنٹ ٹاسک فورس برائے افغانستان میں آپریشن فریڈم سینٹنیل کی بھی خدمات انجام دی۔

Donahue receives 1st star – Fort Carson Mountaineer

کرس ڈون ہوئے نے ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد اس آپریشن فریڈم سینٹینل کیلئے افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کو تربیت بھی دی جب کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

Brig. Gen. Donahue is 57th chief of infantry at Fort Benning | Columbus Ledger-Enquirer
کرس ڈون ہوئے کو فوجی کیرئیر کے آغاز میں 1992 میں انفنٹری برانچ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے ویسٹ پوائنٹ پر امریکی ملٹری اکیڈمی سے کمیشن دیا گیا تھا، جب کہ وہ کوریا میں بطور پلاٹون لیڈر، فورٹ پولک، لوزیانا اور تیسری بٹالین، فورٹ بیننگ، جارجیا میں 75 ویں رینجر رجمنٹ سے بھی وابستہ رہے۔

Community bids farewell to BG Donahue | Article | The United States Army

 کرس ڈون ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے معاون خصوصی کے طور پر بھی  خدمات انجام  دے چکے ہیں۔ جب کہ پینٹاگون میں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔ یہی نہیں وہ واشنگٹن میں جوائنٹ اسٹاف کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے اسپیشل آپریشنز اور انسداد دہشت گردی، جے -3″ کے طور پر بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔ ان کا پورا نام کرسٹوفر ڈوڈ ڈون ہوئے ہے، جوکہ 2 اسٹار جنرل ہیں اور ان کی عمر 52 برس ہے۔

Tags: AFGHANISTANCHRIS DONAHUEFEATUREDLAST SOLDIERPENTAGONTALIBANTROOPSUSARMY
Previous Post

ام رباب کا ہیش ٹیگ کیوں؟

Next Post

اسکاٹ لینڈ: نائٹ کلبس اور ایونٹس کیلئے ویکسین پاسپورٹ

Next Post
اسکاٹ لینڈ: نائٹ کلبس اور ایونٹس کیلئے ویکسین پاسپورٹ

اسکاٹ لینڈ: نائٹ کلبس اور ایونٹس کیلئے ویکسین پاسپورٹ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist