تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کس نے کتنا ٹیکس دیا؟ عثمان بزدار نے سب سے کم ٹیکس بھرا

by ویب ڈیسک
جنوری 3, 2022
کس نے کتنا ٹیکس دیا؟  عثمان بزدار نے سب سے کم ٹیکس بھرا
Share on FacebookShare on Twitter

 ارکان اسمبلی کے 2019 میں جمع کرائے گئے ٹیکس کے گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس بھرا۔ ان کی آمدنی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے رہی۔ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون سب پر بازی لے گئے۔ جنہوں نے 14 کروڑ ساڑھے 7 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیے۔ نجیب ہارون کو 2019 میں کل آمدن 1 ارب 87 کروڑ 66 لاکھ روپے کی ہوئی۔

نجیب ہارون۔ بشکریہ ٹوئٹر

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار 662 روپے کا ٹیکس بھرا۔ جبکہ ان کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے رہی ۔ سابق صدر آصف زرداری نے ٹیکس کی مد میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے بھرے۔جبکہ ان کی آمدنی 28 کروڑ 26 لاکھ روپے تھی۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 لاکھ روپے 35 ہزار روپے کا ٹیکس جمع کیا جبکہ ان کی آمدنی 3 کروڑ 81 لاکھ روپے رہی۔

Asif Zardari
بشکریہ ٹوئٹر

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار 277 روپے ٹیکس مد میں بھرے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار 737 روپے ٹیکس کے طور پر جمع کرائے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے ٹیکس ادا کیےجبکہ ان کی آمدنی مدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار روپے ٹیکس جمع کرایا کیونکہ ان کی آمدنی صرف 9 لاکھ 38 ہزار روپے رہی۔ ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے 66 ہزار 258 روپے ، سابق وزیراعلیٰ جام کمال نےایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے، موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے 10 لاکھ 61 ہزار 777 روپے جمع کرائے۔

بشکریہ ٹوئٹر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 5 لاکھ 55 ہزار 794 روپے بطور ٹیکس جمع کراچکے ہیں۔ اُدھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار327 روپے ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر کے حصے میں 42 لاکھ 72 ہزار 426 روپے ٹیکس کی صورت میں آئے۔  وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک لاکھ 36 ہزار 808 روپے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار 477  روپے اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے بطور ٹیکس ادا کیے۔یہ اعدادو شمار فیڈرل بورڈ آف ریونیونے جاری کیے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: آصف علی زرداریبلاول بھٹوعثمان بزدارفواد چوہدرینجیب ہارونوزیراعظم عمران خان
Previous Post

Bhai Ke Reviews| Episode 17

Next Post

مسلم خواتین کی نیلامی کی تصاویر پر جاوید اختر کی مودی پر کڑی تنقید

Next Post
جاوید اختر کے ہتکِ عز ت کیس کے جواب میں کنگناکا  دھمکی دینے کا مقدمہ

مسلم خواتین کی نیلامی کی تصاویر پر جاوید اختر کی مودی پر کڑی تنقید

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist