تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈرامہ صنف آہن میں سری لنکن چہرہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 6, 2021
ڈرامہ صنف آہن میں سری لنکن چہرہ
Share on FacebookShare on Twitter

آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بہت جلد نشر ہونے والے ڈراما سیریل  ‘صنف آہن’ میں پاکستانی ستاروں  کے درمیان سری لنکن اداکارہ یحالی تشیا بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں ۔ ڈرامے میں یحالی تشیا کا اضافہ مداحوں کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں، سری لنکن اداکارہ بھی اپنی نٹ کھٹ اداؤں اور چلبلے انداز سے پاکستانی عوام کا دل جیتنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پروڈیوسر ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ یحالی تشیا اس منصوبے کا حصہ ہیں ۔ جس کی وجہ سے  پرستاروں کی ڈرامہ سے توقعات کو مزید بڑھادیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yehali Tashiya Kalidasa (@_tashi_kalidasa_)

اداکارہ کی انسٹاگرام کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ستاروں کے ساتھ جلد ہی گھل مل گئی ہیں اور انہیں پاکستان سے بھی محبت ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yehali Tashiya Kalidasa (@_tashi_kalidasa_)

سری لنکن اداکارہ یحالی تشیا کون ہیں؟

یحالی تشیا کالیداسا 18 سالہ سری لنکن اداکارہ اور ماڈل ہیں، یحالی نے اپنے فنی کیرئیر کی شروعات ٹی وی کمرشل سے کی  جس کے بعد انہیں کئی نامور برانڈز کی جانب سے ماڈلنگ کی آفر آئی اور پھر انہوں نے پیچھے موڑ کر دیکھا نہیں ۔  یحالی تشیا جلد ہی ایک ماڈل سے اداکارہ بھی  بن گئیں اور اپنے ایک مقبول ترین ڈرامے کے کردار منو سے مشہور ہوگئیں۔

صنف آہن کی کہانی

ڈرامہ ’صنف آہن‘  یعنی فولادی خواتین کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر فوج  کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔ ڈرامے کی کہانی مقبول ترین ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔ ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوز کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے بھی معاونت کی ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعدازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Previous Post

گیم آف تھرونز کے پری سیکوئل ہاؤس آف ڈریگن میں کیا چھپا ہے؟

Next Post

فٹ بال میدان بن گیا اکھاڑہ

Next Post
فٹ بال میدان بن گیا اکھاڑہ

فٹ بال میدان بن گیا اکھاڑہ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist