تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وہ چینی خاتون جو 40 سال سے سوئی نہیں

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2021
وہ چینی خاتون جو 40 سال سے سوئی نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

چینی خاتون لی کو دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگاسکتا کہ وہ لگ بھگ 40 سال سے نیند کی وادی میں کبھی کھوئی ہی نہیں ہے۔ مشرقی چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی زہیننگ کی اس کیفیت سے سبھی حیران پریشان ہیں ۔ جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 5 سال کی عمر سے سوئی نہیں  ۔ شوہر لیو سوکئن کا کہنا ہے کہ شادی کے دن سے وہ ہمیشہ رات بھر گھر کا کام کاج کرتی رہی ۔ ابتدا میں وہ یہ سمجھا کہ ممکن ہے کہ وہ دن میں اپنی نیند پوری کرتی ہو لیکن یہ انکشاف اُس پر بم بن کر گرا کہ لی کی آنکھوں سے  تو دن میں نیند کوسوں دور ہوتی ہے ۔ جس پر اُس نے شریک سفر کی مدد کرنے کی ٹھانی، یہاں تک کہ اُسے نیند کی گولیاں بھی لا کر دیں، جن کے استعمال کے باوجود لی جاگتی ہی رہی ۔

بشکریہ چینی میڈیا

پڑوسیوں کی بھی تصدیق

شوہر لیو سوکئن  نے بیگم کی اس کیفیت کو جب پڑوسیوں کو بیان کیا تو ابتدا میں سب نے اسے مذاق ہی سمجھا، جنہوں نے جانچنے کے لیے لی کے ساتھ محفلیں لگائیں، اُس کے ساتھ پوری رات تاش کھیلےلیکن تاش کھیلتے کھیلتے پڑوسی تو سوتے چلے گئے جبکہ کچھ تھک کر گھروں کو لوٹ گئے لیکن لی چاک و چوبند انداز میں جاگتی ہی رہی ۔ یہاں تک کہ اُسے جمائیاں تک نہیں آئیں۔ لی اپنی اس بیماری کے باوجود پورے علاقے کی مشہور شخصیت تصور کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ چینی میڈیا

ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟

شوہر لیو سوکئن نے بیوی کی اس مشکل کو دور کرنے کے لیے بیجنگ کے سلیپ سینٹر تک کا رخ کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کا طبی معائنہ کیا جو خود سمجھ نہیں پا رہے کہ آخر لی کو نیند آتی کیوں نہیں ہے ۔ ڈاکٹرز کی ایک اور ماہر  ٹیم کا ماننا ہے کہ چینی خاتون دراصل سوتی ضرور ہے  لیکن اس طرح نہیں جیسے عام طور پر دوسرے افراد سوتے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق ممکن ہے کہ لی جب بیٹھتی ہو  یا ٹی وی دیکھتی ہو یا پھر گفتگو سن رہی ہو  تو بغیرآنکھیں بند کیے نیند پوری کرلیتی ہو۔ ڈاکٹرزکی معائنہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ جب شوہر، لی سے گفتگو کررہا تھا تو اس کی آنکھیں سست ہوگئی تھیں جو اس بات کی علامت تھی کہ وہ دراصل سو رہی ہے ۔ حیران کن بات یہ بھی سامنے آئی کہ لی کی آنکھیں دن بھر میں صرف 10 منٹ سے زیادہ بند نہیں ہوتیں۔

 

Previous Post

افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی کی پھر معافی تلافی

Next Post

آئی فون 13 کا بے چینی سے انتظار

Next Post
آئی فون 13 کا بے چینی سے انتظار

آئی فون 13 کا بے چینی سے انتظار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist