تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نفرت جیت گئی، فن کار ہار گیا،منورفاروقی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کو خیر باد کہہ دیا

by ویب ڈیسک
نومبر 28, 2021
نفرت جیت گئی، فن کار ہار گیا،منورفاروقی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کو خیر باد کہہ دیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسٹینڈ اپ کامیڈی سے مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹوں کی بہار لانے والے بھارتی کا میڈین منور فاروقی نے انتہا پسند اور متعصب ہندو گروپس کی مسلسل دھمکیوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔گزشتہ 2ماہ کے دوران وہ انہی نفرت آمیز بیانات اور دھمکیوں کی وجہ سے 12مختلف شوز کو منسوخ کرچکے تھے۔ انتہا پسند ہندو بار بار انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔جبکہ اپنی بے ساختہ اور برجستہ جملوں پراُن پر یہ الزام بھی لگا کہ انہوں نے دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ اسی بنا پر منور فاروقی کو ایک ماہ تک جیل میں اسیری سے بھی گزرنا پڑا۔

یو ٹیوب اسکرین گریپ

اتوار کو اُنہیں بنگلور میں اسٹینڈ اپ کامیڈی پیش کرنی تھی۔ جس کے 600کے قریب ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوچکے تھے لیکن دوسری جانب آر ایس ایس، شیو سینا اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں نے شو کرنے پر انہیں سنگین نتائج سے گزرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ہندو جگرن سمرتی نے جہاں شو ہونا تھا، وہاں کے منتظمین کو خبردار کیا تھا کہ اگر منور فاروقی کا یہ شو ہوا تو جو کچھ بھی ہوا، اس کے ذمے دار وہ خود ہوگے۔

اسکرین گریپ یو ٹیوب

منتظمین نے پولیس سیکوریٹی بھی بڑھا دی تھی لیکن ممکنا ہنگامے یا دنگا فساد سے بچنے کے لیے خود منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اب یہ شو نہیں کریں گے۔ منور فاروقی کے مطابق وہ بنگلور میں امدادی شو میں شرکت کرنا چاہتے تھے، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی آنجہانی پونیتھ راج کمار کے لیے قائم ہونے والی تنظیم کو دی جاتی۔ مجھے مذاق کرنے پر جیل میں ڈالا گیا۔ کئی شوز کو دباؤ ڈال کر منسوخ کرایا گیا۔

Nafrat jeet hai, Artist haar gaya.
Im done! Goodbye! INJUSTICE pic.twitter.com/la4xmaeQ0C

— munawar faruqui (@munawar0018) November 28, 2021

یہ ناانصافی ہے۔ منور فاروقی نے لکھا کہ ’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔ اور واقعی وہ ہار گئے۔الوداع، ناانصافی، یہ اختتام ہے۔ میرا نام منور فاروقی ہے، میرے سامعین شاندار تھے۔ الوداع، میرا کام ہوگیا۔‘

بشکریہ ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر منور فاروقی کے یوں دل برداشتہ ہو کر انتہا پسندوں کی وجہ سے کامیڈی کو چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں اُن سے اظہار یکجہتی بھی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے منور فاروقی کی ہمت بڑھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یقین رکھیں، نفرت  کبھی بھی جیتی نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منور فاروقی کو اسٹینڈ اپ کامیڈی نہ کرنے کی دھکمی اس بار پولیس کی جانب سے ملی تھی ۔ جس نے شو کو عین وقت پر منسوخ کرادیا۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: munawar faruquiاسٹینڈ اپ کامیڈیتارراہول گاندھیمنور فاروقی
Previous Post

واٹس ایپ کے نئے فیچر۔ اب اپنا اسٹیکر خود بنائیں

Next Post

نیوزی لینڈ کی رکن اسمبلی کا بچے کی پیدائش کے لیے سائیکل سے اسپتال کا سفر

Next Post
نیوزی لینڈ کی رکن اسمبلی کا بچے کی پیدائش کے لیے سائیکل سے اسپتال کا سفر

نیوزی لینڈ کی رکن اسمبلی کا بچے کی پیدائش کے لیے سائیکل سے اسپتال کا سفر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist