تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نظر رکھیں گے کوئی ادارہ اپنی حد سے تجاوز نہ کرے، سپریم کورٹ

by ویب ڈیسک
جون 14, 2022
نور مقدم کیس: سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی والدہ کے خلاف ثبوت مانگ لیے
Share on FacebookShare on Twitter

عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے ہائی پروفائل مقدمات میں مبینہ حکومتی مداخلت پرسماعت کی۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرایا۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی اے کے 14 ہائی پروفائل ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کابینہ ارکان نے تو بظاہر ای سی ایل کو ختم ہی کردیا ہے۔ کسی بھی تحقیقاتی ادارے،ایجنسی اور ریاستی عضو کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنے دیں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانونی عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کسی مقدمے میں اگر کسی کو کوئی جان نظر نہیں آتی تو متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ پارلیمنٹ سے قانون سازی قانونی تقاضوں کے مطابق ہو۔ یہ کسی کیلئے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے، جس سے حکومت کو مشکلات ہوں۔ جسے سرکاری کام سے باہر جانا ہے اسے اجازت ہونی چاہیے، جو ملزم بھی بیرون ملک جانا چاہے تو وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوگی۔ سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟ لگتا ہے حکومت کمزور وکٹ پر کھڑی ہے ۔ ای سی ایل سے متعلق کوئی قانونی وجہ ہے تو بیان کریں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق  کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل پر تھے، ماضی میں بھی اسی انداز میں ای سی ایل سے نام نکالے جاتے رہے۔  جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کیا حکومت کا یہ جواب ہے کہ ماضی میں ہوتا رہا تو اب بھی ہوگا ؟  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  اچھا لگا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے خود پیش ہوکر ضمانت کرائی۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت  27 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

Previous Post

سندھ یونیورسٹی کے طالب علم کی پراسرار موت

Next Post

انس حسین: فوڈ رائیڈر سے فوڈ اسٹال اونر تک

Next Post
انس حسین: فوڈ رائیڈر سے فوڈ اسٹال اونر تک

انس حسین: فوڈ رائیڈر سے فوڈ اسٹال اونر تک

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist