تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نسیم شاہ کی تباہ کن بالنگ،کراچی کنگزسنبھل نہ سکی

by ویب ڈیسک
جنوری 29, 2022
نسیم شاہ کی تباہ کن بالنگ،کراچی کنگزسنبھل نہ سکی

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ کی طرح کراچی کنگز ایک بار پھر ناکام رہی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ باسانی 8 وکٹوں سے جیتا۔ میچ کی خاص بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مین آف دی میچ  فاسٹ بالر نسیم شاہ کی تباہ کن بالنگ تھی، جنہوں نے صرف 20 رنز دے کر کراچی کنگز کے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

کراچی کنگز جو پہلے میچ میں بھی رنز کے حصول میں ناکام رہی تھی اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔صرف 95 رنز پر اس کے 9 کھلاڑی ڈریسنگ روم میں آرام کررہے تھے۔ عماد وسیم آخری لمحات میں 26 رنز کی اننگ کھیل کر اسکور کو 113 رنز تک پہنچایا۔ کراچی کنگز کی جانب سے نمایاں بلے باز بابر اعظم 32 رنز کے ساتھ رہے۔ ان کے علاوہ عامر امین نے 20 رنزکی باری کھیلی جبکہ 7 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

نسیم شاہ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد حسنین، نواز اور جیمز فوکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدا سے ہی کراچی کنگز کو دباؤ میں رکھا۔ کوئی بلے باز کھل کر نہیں کھیل سکا۔ 114 رنز کے ہدف میں ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر ول سمید اور احسن علی نے شاندار 76 رنز کی بنیاد رکھی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

ول سمید 30 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ احسن علی نے ایک بار پھر وکٹ کے چاروں طرف فیلڈرز کی خوب دوڑیں لگوائیں۔ انہوں نے پی ایس ایل سیون میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ کوئٹہ کی جانب سے ول سمید کے علاوہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین ڈکٹ رہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اس جیت کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل میں پوائنٹ کا اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔ جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اتوار کو اسلام آباد یونایئٹڈ اپنا پہلا میچ پشاور زلمی سے دوپہر میں کھیلے گی جبکہ شام میں 2 روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندر کا ٹاکرا ہوگا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: پی ایس ایل 7کراچی کنگزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنسیم شاہ
Previous Post

Kya Kehla Hai Yar| Episode 4

Next Post

پشاور زلمی کے بالرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ نے جلوس نکال دیا

Next Post
پشاور زلمی کے بالرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ نے جلوس نکال دیا

پشاور زلمی کے بالرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ نے جلوس نکال دیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist