تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لتا منگیشکر 2 سال سے گھر سے نہیں نکلیں تو کورونا کیسے ؟

by ویب ڈیسک
جنوری 11, 2022
لتا منگیشکر 2 سال سے گھر سے نہیں نکلیں تو کورونا کیسے ؟
Share on FacebookShare on Twitter

سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو ممبئی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، گھریلو ذرائع بتاتے ہیں کہ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت مستند اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں اور بھارتی ذرائع ابلاغ بتاتے ہیں کہ اُن کی حالت پہلے سے بہترہے۔ 92 برس کی گلوکارہ جب سے کورونا وبا بھارت میں پھیلی ہے، اُس وقت سے گھر سے باہر نہیں نکلیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق لتا منگیشکر نے 2 سال سے گھر سے باہر قدم نکالا ہی نہیں ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

ایسے میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ آخر لتا منگیشکر کورونا کی مریض پھر کیوں بن گئیں؟ کہا جارہا ہے کہ ان کے گھریلو ملازمین میں سے ایک  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یہ وہی ملازمین ہیں جو گھر کی ذمے داری سنبھالتے ہیں اور عموماً سودا سلف لانے کے لیے باہر جاتے ہیں۔ انہی ملازمین میں سے ایک کورونا کا شکار ہوا تو لتا منگیشکر کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کورونا سے متاثرہ پائی گئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کو 7 سے 8 دن اسپتال میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے۔ 5 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل لتا منگشیکر کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

اس ٹیم کی قیادت ڈاکٹر پرتیما صمدانی کررہی ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی عمر اور بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا بھی ہے۔ اسے ” کووڈ نمونیا ” بھی کہا جاتا ہے۔ دوسری جانب لتا منگیشکر کی بہن اوشا کا کہنا ہے کہ فی الحال ڈاکٹرز نے لتا منگیشکر سے ملاقات پر پابندی لگادی ہے۔ یاد رہے کہ لتا منگیشکر کو 2019 میں اُس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب اُنہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔

بشکریہ ٹوئٹر

اسی بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں: 

لتا منگیشکر کی 92ویں سال گرہ پر 20سال پرانے گیت کا تحفہ

Tags: کورونا وائرسلتالتا منگیشکر
Previous Post

لڑکا اور لڑکی پر تشدد میں نیا ڈرامائی موڑ، لڑکی بیان سے مکر گئی

Next Post

کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کی ویکسی نیشن کا آغاز

Next Post
کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کی ویکسی نیشن کا آغاز

کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کی ویکسی نیشن کا آغاز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist