تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیصل آباد واقعے میں نیا موڑ:خواتین کو بے لباس کرنے دعویٰ جھوٹا نکلا

by ویب ڈیسک
دسمبر 8, 2021
فیصل آباد واقعے میں نیا موڑ:خواتین کو بے لباس کرنے دعویٰ جھوٹا نکلا
Share on FacebookShare on Twitter

منگل کو فیصل آباد کے مصروف بازار میں 4 شاطرخواتین نے اپنی چوری کی واردات کو چھپانے کے لیے عصمت دری کا ڈراما رچایا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج  نے اِس ہوشیاری اور چالاکی کا پردہ چاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4گداگر خواتین پانی پینے کے لیے الیکٹرک مصنوعات کی دکان میں گھسیں، ارادہ تو چوری کا تھا لیکن رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ جس پر ان کے ہاتھ پیر بھی باندھ دیے گئے۔ ایک اور دکان میں بند کرکے پولیس کو طلب کرنے کا ہورہا تھا ارادہ کہ اچانک ہی  ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو یہ بھی گردش کرتی رہی کہ خواتین کے ساتھ زبردستی کی گئی ہے۔ ان کو بے لباس کرکے بازار میں گھسیٹا گیا ہے۔ پولیس نے پھرتی دکھا کر 5افراد کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ مگر اس کہانی میں آیا نیا ڈرامائی موڑ اس وقت جب منظر عام پر آئی سی سی ٹی وی فوٹیج جس نے اصل حقیقت عیاں کردی۔

#Faisalabad Theft Incident Full CCTV Video Part 1 pic.twitter.com/OQU2gEAMYB

— Urdu Shows 🇵🇰 (@UrduShows) December 8, 2021

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان خواتین میں سے ایک  نے خود ہی اپنے کپڑے پھاڑے اور دکان کا دروازہ توڑ کر شور مچاتی ہوئی باہر نکلیں کہ ان کو بے لباس دکاندار اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیا ہے۔ لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج ان کی ساری کارستانی بتارہی ہے۔

4 womens can be seen robbing inside the shop#Faisalabad pic.twitter.com/dYQIU2WAJq

— Waseem Sajjad (@waseem_swaty) December 7, 2021

سوال یہ ہے کہ کیا ان خواتین کے اس طرز عمل سے اُن صنف نازک کو نقصان نہیں پہنچے گا جو  واقعی  عصمت دری کا شکار ہوتی ہیں؟

کیا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی طرح خود کو بچانے اور سستی شہرت کے لیے یہ عمل زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف دلانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا؟ کیا ’مظلومیت‘ کا یہ ڈراما، جنسی ہراسیگی کا شکار خواتین کی جدوجہد کے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوگا۔

Tags: CCTVFaisalabadسی سی ٹی وی فوٹیجفیصل آباد
Previous Post

ارسلان محسود قتل: نوجوان ٹیوشن پڑھ کر ہی گھر واپس آرہا تھا، ڈی آئی جی ویسٹ

Next Post

بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ

Next Post
بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ

بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist