تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس کو خط

by ویب ڈیسک
مئی 12, 2022
صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا
Share on FacebookShare on Twitter

صدر عارف علوی نے مبینہ حکومتی تبدیلی سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے خاطر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی خود چیف جسٹس کریں۔ صدر کے مطابق ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے، ملک میں ایک سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے، صدر کا موقف ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستانی عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے ،  تمام اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان اور بگاڑ سے بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں، افسوس کہ تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جا رہے ہیں، غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہو رہے ہیں، کنفیوژن پھیل رہی ہے، معیشت بھی بحران میں ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس کے نام خط

مبینہ حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات اور سماعت کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، صدر مملکت pic.twitter.com/bDbTEzGx7f

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 12, 2022

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قومی سلامتی، سالمیت، خودمختاری اور مفاد عامہ کے معاملات میں عدالتی کمیشن تشکیل دیے، چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کی، میموگیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ، لاپتہ افراد کے لیے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے، سربراہی سپریم کورٹ کے جج کررہے ہیں، صدر مملکت کے مطابق وزیراعظم نے بھی کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا، قوم سپریم کورٹ کا احترام کرتی ہے ، اپنی توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے ،  کمیشن کو معاملے کی تحقیقات قانون کی تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہیے، صدر مملکت عارف علوی کے خط کے مطابق کمیشن کا قیام ملک کی بہت بڑی خدمت ہو گی ، پاکستانی عوام قومی اہمیت کے معاملے پر وضاحت کی مستحق ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

عالمی تاریخ میں سازشوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی کارروائیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں، ریکارڈ شدہ حالات و واقعات پر مبنی شواہد نتائج کی طرف لے جا سکتے ہیں،  درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن مبینہ سازش کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

Tags: سپریم کورٹصدر عارف علویعارف علویمبینہ عالمی سازش
Previous Post

ان پھٹے پرانے جوتوں کی قیمت آپ جانتے ہیں؟

Next Post

کور کمانڈر پشاور سے متعلق حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

Next Post

کور کمانڈر پشاور سے متعلق حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist