تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت

by ویب ڈیسک
مئی 21, 2022
شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحب زادے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی خصوصی عدالت میں جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماعت کے دوران کہا کہ اُن کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر برطانوی ٹیم نے تفتیش کی۔ جس میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 2004 میں پاکستان کا رخ کیا۔ حرام کی رقم ہوتی تو پاکستان نہیں آتے۔ شہباز شریف کے مطابق انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے۔ نیب اور این سی اے نے تفتیش کیں لیکن دونوں اداروں کو کچھ نہیں ملا۔ کرپشن کی ہوتی تو کبھی بھی عدالت کے روبرو نہیں آتے۔ اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہناتھا کہ عدالت نے چالان میں تاحال اشتہاری ملزموں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اشتہاری نہیں کیا، جج کا کہنا تھا کہ اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کر رکھا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

وکیل امجد پرویز کے مطابق عدالت نے چالان میں لال رنگ سے تحریر کیے گئے اشتہاری ملزموں کے مطابق آرڈر جاری کیا۔  اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 3 ملزمان اشتہاری ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سلمان شہباز، مقصود اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے، جس پر جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ یہ ملزمان تو مجسٹریٹ کی عدالت سے اشتہاری ہو چکے ہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ  یہ درخواست ریکارڈ پر آ گئی ہے، عدالت مناسب حکم جاری کر دے۔

Previous Post

چائے کا عالمی دن

Next Post

ہوشیارخبردار! کورونا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

Next Post
ہوشیارخبردار! کورونا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

ہوشیارخبردار! کورونا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist