تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کا عالیہ بھٹ سے موازنہ کیوں کیا جارہا ہے؟

by ویب ڈیسک
مارچ 14, 2022
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کا عالیہ بھٹ سے موازنہ کیوں کیا جارہا ہے؟
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ” فلم پردے میں رہنے دو ” جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس سے قبل فلم کا گانا ” پیلا رنگ ” ریلیز کیا گیا تو اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان نے تشہیر کے لیے ایک نیا انداز اپنایا۔ فنکاروں نے فلم اور گانے کی تشہیر کے لیے ٹرک پر سوار ہوکر کلفٹن سے لے کر فیڈرل بی ایریا میں قائم شاپنگ مال تک سفر کرنے کا ارادہ کیا اور راستے بھر ہلہ گلہ کرتے شاپنگ مال پہنچے۔

Hania Aamir’s Bold Dressing Invites Massive Criticism

کراچی کی سڑکوں پر ستاروں کی موج مستی کی یہ ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی لیکن مداحوں کو جس چیز نے متاثر کیا وہ تھا ہانیہ عامر کا اوتار۔

اداکارہ نےگانے کی تشہیر کے لیے ہلکے رنگ کی شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور بالوں میں سفید پھول بھی لگائے۔لیکن پرستاروں کی جانب سے ہانیہ عامر کی اس مشرقی انداز کی کوشش کو عالیہ بھٹ کی کاپی قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا واریئرز نے اداکارہ اور پروڈکشن ٹیم کی طرف تنقید کے نشتر برساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کا اوتار اور گانے کی تشہیر کے لیے فلم گنگو بائی کی پرموشن پریڈ کی نقل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری ریلیز ہوئی جس کی پرموشن کے لیے عالیہ بھٹ بھی ٹرک پر سوار تھیں اور اداکارہ نے بھی ہلکے رنگ کا لباس پہنا تھا جبکہ بالوں میں بھی گلاب لگایا تھا۔

Taar

ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں  مداحوں کے سیکڑوں کمنٹس موجود ہیں، جہاں ان پر تنقید کی جارہی ہے کہ کم از کم اپنی فلم کی پرموشن کے لئے اپنا کوئی انداز اپنانا چاہیئے۔

صارفین کے مطابق ہانیہ عامر نے بھارتی فلم گنگو بائی جیسا انداز اپنایا ہے جبکہ کچھ صارف کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ بننے کی ناکام کوشش کی ہے۔

Tags: hania aamirگنگوبائی کاٹھیاواریہانیہ عامر
Previous Post

کراچی سے چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکل کہاں جاتی ہیں؟

Next Post

جاوید آفریدی پاکستان میں ایپل کمپنی لانے والے ہیں؟

Next Post
جاوید آفریدی پاکستان میں ایپل کمپنی لانے والے ہیں؟

جاوید آفریدی پاکستان میں ایپل کمپنی لانے والے ہیں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist