تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دیر سے آنے پر امیتابھ نے کیسے جھاڑا کپل شرما کو

by ویب ڈیسک
نومبر 10, 2021
دیر سے آنے پر امیتابھ نے کیسے جھاڑا کپل شرما کو
Share on FacebookShare on Twitter

کامیڈین کپل شرما جب سے مشہور ہوئے ہیں، اُن کے نخرے آسمانوں کو چھونے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کے انداز اور تیور کسی سپر اسٹار سے کم نہیں۔شہرت اور مقبولیت کے اس عروج پر وہ یہ فراموش کرچکے ہیں کہ ایک فنکار وہی ہوتا ہے جو کسی کو دیے گئے وقت کا خیال رکھے۔ عالم یہ ہوگیا ہے کہ وہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن تک کو خاطر میں نہیں لارہے۔ جبھی اُن کو بھی 4گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکا ئے رکھا۔ امیتابھ بچن ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک اسپیشل پروگرام کی عکس بندی کرنے جارہے تھے۔ جس میں فلم اسٹار سونو سود کے ساتھ ساتھ کامیڈین کپل شرما کو بھی مدعو کیا گیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

امیتابھ بچن تو طے شدہ وقت پر اسٹوڈیو میں تھے۔ جس کے چند لمحوں  بعد سونو سود بھی پہنچ گئے لیکن کپل شرما کا دور دور تک کوئی اتا پتا نہیں تھا۔ گھڑی کی سوئیاں آگے بڑھتی رہیں۔ یہاں تک کہ 12بجے سے شام کے ساڑھے 4بج گئے۔ جبھی ہنستے مسکراتے ہوئے کپل شرما سیٹ پر پہنچے۔ اس دوران امیتابھ بچن کا غصہ تو ساتویں آسمان پر تھا لیکن پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وہ چپ ہی رہے۔ کپل شرما اور سونو سود کے ساتھ انہوں نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کھیلا۔ لیکن ایک موقع پر مل گیا اُنہیں موقع تو انہوں نے طنزیہ لہجے میں کپل شرما کو مخاطب ہو کر کہا ’ آج آپ ٹھیک ٹائم پر آئے ہیں۔ آپ کو ہم نے ملنا تھا 12بجے، ٹھیک ساڑھے 4بجے آپ آگئے۔‘ امیتابھ بچن کے طنز میں چھپے غصے کو کپل شرما سمجھ تو گئے لیکن کھیسانے ہو کر بس جھینپ مٹا کر ہنساتے ہی چلے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)

بھارتی میڈیا کے مطابق تاخیر سے آنے پرکپل شرما نے بعد میں امیتابھ بچن سے باقاعدہ معذرت  بھی کی ۔ کپل شرما اور سونو سود کا یہ پروگرام 12 نومبر کو نشر ہوگا۔  دوسری جانب سوشل میڈیا پر کپل شرما کے اس غیر پیشہ ورانہ رویے پر خاصی تنقید کی جارہی ہے ۔ بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ کامیابی کے خمار میں کپل شرما یہ بات فراموش کرچکے ہیں کہ کیا پیشہ ورانہ فرائض ہوتے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

صارفین تو اس بات پر بھی آگ بگولہ ہیں کہ کپل شرما جیسے کامیڈین نے امیتابھ بچن کو انتظار کرایا اور یہ اُن کا ظرف ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں گئے ۔اگر یہی حرکت کپل شرما کے کسی مہمان نے کی ہوتی تو وہ اس قدر مغرور ہیں کہ مہمان ہی بدل دیتے۔

Tags: امیتابھ بچنکپل شرماکون بنے گا کروڑ پتی
Previous Post

ہوشیار خبردار! فیس بک آپ پر نظر رکھ رہا ہے

Next Post

اے پی ایس کیس: وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش

Next Post
اے پی ایس کیس: وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش

اے پی ایس کیس: وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist