تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

by ویب ڈیسک
مئی 16, 2022
دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

بلند، دشوار، کٹھن اور موت کی وادی ماؤنٹ ایوریسٹ میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم سربلند ہوگیا۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ جنھوں نے پیر کی صبح 8849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے،  آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی چودہ چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، ماؤنٹ کو سر کرنے والے عبدالجوشی آٹھویں پاکستانی ہیں ان سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرچکے ہیں۔

بلند ترین پہاڑوں سے محبت کو اپنا کیرئر بنانے والے عبدالجوشی نے اناپورنا، گلگت بلتستان کی مشکل ترین چوٹی پاسو کونز اور 6 ہزار 50 میٹر بلند منگلگ سر کو بھی سر کرچکے ہیں اور کے ٹو کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس سے قبل کے ٹو کے تھری کیمپ تک پہنچنے کے بعد وہ سخت موسم کی گرفت میں آگئے تھے اور انہوں نے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے بجائے واپسی کا ارادہ کرلیا تھا۔ خطروں سے بھری چٹانوں اور دشوار پہاڑوں پر ٹریک تلاش کرنے کے باعث عبدالجوشی پاکستانی کوہ پیماؤں کے حلقوں میں ”پاتھ فائنڈرز” کے نام سے مشہور ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ ان کی نظر جب بھی کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خود بخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کردیتی ہیں۔

شہروز کاظمی کا ایک اور کارنامہ

اسی طرح پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے وہ ایک بار پھر 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ شہروز کاشف نے نیپال میں 8516 میٹر بلند چوٹی ماؤنٹ کوٹسے پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو لہرایا دیا۔

 شہروز کاشف کا یہ دوسرا اور 8 ہزار میٹر سے بلند چھٹا کامیاب سمٹ ہے، اس سے قبل وہ براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ ،مانا سلو،کنچن جونگا اور کےٹو سر کرچکے ہیں۔ انہیں کے ٹو اورکنچن جونگا سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا اگلا مشن پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کا ہے۔

Tags: abdul joshiK2mount everestpath finderشہروز کاشفعبدالجوشی
Previous Post

سال بھر میں بچہ پیدا کرو یا بھرو 5 کروڑ کا جرمانہ، والدین کی انوکھی شرط

Next Post

وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت

Next Post
وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکوریٹی دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist