تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حکومت کو” سرپرائز” ایم کیو ایم اپوزیشن کے ساتھ

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2022
حکومت کو” سرپرائز” ایم کیو ایم اپوزیشن کے ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

ملکی سیاست میں ایک اور ڈرامائی موڑ آچکا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ رات گئے تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس پر دست خط بھی ہوگئے۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان حکومت سے علیحدگی کا آج شام 4 بجے باضابطہ اعلان کرے گی۔ ایم کیو ایم رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری کے مطابق  متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات باضابطہ آگاہ کرے گی۔

متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org

— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022

ایم کیو ایم کی حمایت ملنے کے بعد اب حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں ارکان کی حمایت صرف 164 رہ گئی ہے۔ اس اعتبار سے وزیراعظم عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کے ارکان 177 ہوچکے ہیں۔ ان میں منحرف ارکان شامل نہیں۔

بشکریہ خلیج ٹائمز

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گی، جسکے بعد آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ کل میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
مبارک ہو پاکستان https://t.co/60GpbqFmAA

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2022

بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو پریس کانفرنس میں اس جانب بھی اشارہ کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک ایک مطالبے کو مان لیا گیا ہے۔  اس معاہدے کے بعد رات گئے حکومتی ارکان پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے بھی ایم کیو ایم قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔

بشکریہ ٹوئٹر

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدے پر مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف اور آصف علی زرداری بطور ضامن دستخط کرینگے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم کے آج مستعفی ہونے کا امکان ہے۔.

Tags: ایم کیو ایم پاکستانبلاول بھٹو زرداریمتحدہ قومی موومنٹوزیراعظم عمران خان
Previous Post

ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

Next Post

بھارت: مسلم خواتین کی نیلامی ایپس بنانے والے ملزمان ضمانت پر رہا

Next Post
بھارت: مسلم خواتین کی نیلامی ایپس بنانے والے ملزمان ضمانت پر رہا

بھارت: مسلم خواتین کی نیلامی ایپس بنانے والے ملزمان ضمانت پر رہا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist