تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حلیم پکاتے پکاتے ہم پر تنقید کی جاتی ہیں

by ویب ڈیسک
مارچ 18, 2022
حلیم پکاتے پکاتے ہم پر تنقید کی جاتی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور وی لاگر لبنی فریاد کے درمیان دو سال قبل ہونے والی لفظی جنگ کے بارے میں تصور کیا جارہا تھا کہ شاید یہ تنقید برائے تنقید کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے لیکن حال ہی میں بشریٰ انصاری کی ایک وائرل ویڈیو کلپ نے اس جلتی آگ میں تیل ڈالنے کا کام کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے دیئےگئے  نئے انٹرویو کی مختصر سی ویڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اور حالیہ دور میں اداکاروں کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ ’اب ماشاءاللّٰہ سے ایسے ڈرامہ تجزیہ نگار بھی آگئے ہیں، جو حلیم پکاتے پکاتے ہم پر تنقید بھی کرلیتے ہیں، اُن کی مرضی ہے ہمیں وہ جو مرضی کہہ لیں۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

ویڈیو کلپ کے مطابق بشریٰ انصاری نے یہ بات بظاہر مذاق کے طور پر کی لیکن ان کے لفظی تیر کس جانب تھے سوشل میڈیا واریئرز نے اسے جلد ہی بھانپ لیا۔ دوسری طرف معروف وی لاگر لبنیٰ فریاد المعروف اماں نے بھی بشریٰ انصاری کے اشارے سمجھتے ہوئے اپنا ردعمل دیا، لبنی فریاد نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘بشریٰ جی، ڈراما دیکھتی بھی حلیم پکانے والی ہیں’۔

بشریٰ انصاری، لبنیٰ فریاد پھر آمنے سامنے

دونوں شخصیت کے درمیان جاری اس بحث کو چلتا دیکھ کر انسٹاگرام صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک صارف نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مت بھولیں اس مقام پر بھی آپ انہی تنقید کرنے والوں نے پہنچایا ہے۔

تنقیدی نشتروں کے درمیان بعض صارفین نے لبنی فریاد پر بھی طنز کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آخرکار اماں کو بھی کسی نے کچھ کہا جو ہمیشہ دوسروں پر تنقید کرتی ہیں۔

بشریٰ بمقابلہ اماں جی

بشریٰ انصاری اور لبنی فریاد کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز سال 2020 میں ہوا جب لبنی فریاد نے ڈراما ” زیبائش ” کی کاسٹ اور اداکاروں کی اوور ایکٹنگ پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں کے کرداروں پر بےجا تنقید کرنے والوں کی کلاس لیتے ہوئے انہیں زندگی میں ’کورونا‘ قرار دیا تھا اور ان کے مخصوص لب و لہجے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جاہل بھی پکارا تھا۔

بعدازاں بشریٰ انصاری نے لبنی فریاد پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دی تھی اور ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

Tags: bushra ansarilubna faryadبشری انصاریلبنیٰ فریاد
Previous Post

پی ٹی آئی کے باغی ارکان منظر عام پر، سندھ میں گورنرراج کی بازگشت

Next Post

احد رضا میر نیٹ فلیکس کی سیریز میں کاسٹ

Next Post
احد رضا میر نیٹ فلیکس کی سیریز میں کاسٹ

احد رضا میر نیٹ فلیکس کی سیریز میں کاسٹ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist