تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جنید صفدر کی گلوکاری کی دھوم

by @dmin11
اگست 25, 2021
جنید صفدر کی گلوکاری کی دھوم
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا شادی لندن میں عائشہ سیف خان سے گزشتہ دنوں ہوئی۔ جس میں لیگی قائد نواز شریف نے بطور خاص شرکت کی جب کہ مریم نواز نے پاکستان میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیٹے کی اس خوشی کو براہ راست دیکھا۔

عائشہ سیف خان ، لیگی رہنما سیف الرحمان خان کی صاحبزادی ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر جنید اور عائشہ کو ہر جانب سے مبارک باد مل رہی ہیں۔ کپیٹن ( ر) صفدر اور مریم نواز کے صاحبزادے لندن میں زیر تعلیم ہیں جب کہ حال ہی میں انہیں کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

جنید صفدر نے شادی پر کون سا گانا گایا ؟

جہاں سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ وہیں ایک ویڈیو گردش میں ہے جس میں جنید صفدر مشہور فلم ’ ہم کسی سے کم نہیں ٗ کا وہ گیت گا رہے ہیں ، جسے محمد رفیع نے اپنی سریلی آواز میں ریکارڈ کرایا تھا۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-25-at-2.02.47-PM.mp4

جنید صفدر نے مدھر گلوکاری سے سجا ” کیا ہوا تیرا وعدہ ” اس قدر ڈوب کر گایا کہ ہر کوئی جنید صفدر کا پرستار بن گیا ہے۔ 56 سکینڈز کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

کسی نے لکھا کہ مریم نواز کے بیٹے سریلی آواز رکھتے ہیں ، انہیں نانا اور والدہ کی طرح سیاست کے بجائے گلوکاری میں خود کو آزمانا چاہیے۔ اسی طرح کچھ کا خیال ہے کہ شادی کے موقع پر روایتی دلہا کی طرح نروس ہونے کے بجائے جنید صفدر نے جس طرح معیاری اور سریلی گلوکاری کی ، اس کو سننے کے بعد وہ ان کے پرستار ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے جنید صفدر کو پاکستانی ایلوس پریسلے کا خطاب دیا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی تک جنید صفدر کی گلوکاری کی مداح ہوگئیں۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ اپنے نکاح میں اسٹار بن جائیں۔

https://taar.tv/wp-content/uploads/2021/08/WhatsApp-Video-2021-08-25-at-2.02.46-PM.mp4
Tags: FEATUREDJUNAID SAFDARLONDONMARYAM NAWAZSINGINGSOCIAL MEDIAWEDDING
Previous Post

فاطمہ بھٹو ، انجیلنا جولی سے خفا کیوں؟

Next Post

دنیا کا سب سے بڑا جھولہ دبئی میں

Next Post
دنیا کا سب سے بڑا جھولہ دبئی میں

دنیا کا سب سے بڑا جھولہ دبئی میں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist