تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بائیو میٹرک تصدیق کے لیے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2021
بائیو  میٹرک تصدیق کے لیے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کا بینکنگ سسٹم کے لیے بہترین اور انقلابی قدم ہی اسے تصور کیا جاسکتا ہے۔ جس سے صارفین کو خاصی سہولت مل جائے گی۔جس کے نتیجے میں گھر بیٹھے ہی انگوٹھے کے نشان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ چیئرمین نادر ا طارق ملک نے اس سلسلے میں اسلام آباد میں  اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر سے بھی ملاقات کی۔ جنہیں ’کنٹیکٹ لیس بائیو میٹرک  تصدیق‘ پر بریفنگ دی گئی۔

بشکریہ نادرا

گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کیسے ہوگی؟

حال ہی میں نادرا نے اسمارٹ فون کے لیے ’پاک آئی ڈی‘ اپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے شناختی کارڈ کا حصول اور تصدیق  نادرا آفس جائے بغیر ممکن ہوسکے گی ۔اب  جدید ٹیکنالوجی کو بینکنگ سیکٹرز کے لیے ’کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق‘ میں استعمال کیا جائیگا۔ صارفین گھر میں رہتے ہوئے اپنے انگوٹھے کے نشانات متعلقہ بینک کو سینڈ کرکے بائیو میٹرک تصدیق کراسکتے ہیں۔ نادرا کی یہ ’کنٹیکٹ لیس بینکنگ‘ سہولت آزمائشی بنیادوں پر اسٹیٹ بینک کے نامزد 5بینکوں میں دی جائے گی۔جس کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ جس کے نتیجے میں صارفین اسمارٹ فون میں نادرا کی اپلی کیشن کے ذریعے ناصرف بینک کھاتے کھلواسکیں گے بلکہ ایسی لین دین میں بھی انہیں آسانی ہوجائے گی، جس میں بائیو میٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے۔ نادرا اسے پاکستان میں بینکاری شعبے کے   لیے انقلابی دور کا آغاز قرار دیتا ہے۔ جس میں  پہلے ’برانچ لیس بینکنگ‘  کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ    کنٹیکٹ لیس بینکنگ کی جانب کامیاب قدم ہے۔

بشکریہ نادرا۔

چیئرمین نادر ا طارق ملک کا کہنا ہے کہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘  اور ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کے حوالے سے کیے جانے والے یہ اقدامات عوام کی سہولت کے پیش نظر کیے جارہے ہیں۔ وہ اس بات پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جو موبائل فون پر نادر ا کی اپلی کیشن کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت دے رہا ہے۔ ان کے مطابق وہ دن دور نہیں جب ووٹر گھر بیٹھے ہی اپنے ووٹ کی تصدیق کریں گے۔

#SBP & #NADRA launch revolutionary contactless #biometric verification services for banking industry. Rapid onboarding #eKYC branchless banking #FinancialInclusion -now just a scan away! #DigitalPakistan #DigitalFinance
🇵🇰 #PakistanZindabad /1 pic.twitter.com/DRHrJXm68v

— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) September 9, 2021

Previous Post

پاکستانی خطاط محمد علی زاہد کا اعزاز ، تر کی میں ہونے والا مقابلہ جیت لیا

Next Post

افغان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملالہ یوسف زئی

Next Post
افغان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملالہ یوسف زئی

افغان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملالہ یوسف زئی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist