تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت بلند

by ویب ڈیسک
مارچ 24, 2022
اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت بلند
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے۔ ایک طرف وفاقی وزرا ہیں  جو یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے 27 مارچ کو بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب، ” قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے ”۔#PMImranKhan #ImranKhan #PMIK #PDM #NoConfidenceMotion #Pakistan #Taar pic.twitter.com/WNU7zoFUZI

— Taar.TV (@taar_tv) March 24, 2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت، قوم اور عوام کے خلاف جرم ہورہا ہے،  قوم  27 مارچ کو نکلے، معاشرہ اسی طرح زندہ رہتا ہے، ملک میں ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کے سامنے لوٹ مار اور کرپشن کر رہا ہے ، پارلیمینٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی جارہی ہیں۔

imran khan

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کیا کہ ملک میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت کے جو بندے ہیں تو حکومت کے پاس بھی اپوزیشن کے ارکان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس گئی ہے۔

شیخ رشید نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ آج کے بعد سے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ اسی سیاسی گرما گرمی میں سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی بھی سماعت جاری ہے۔ جس میں حکومت کا زور ہے کہ منحرف ہونے والے اُس کے ارکان کو تاحیات نااہل کردیا جائے۔ جس میں دونوں جانب سے ٹھوس دلائل دیے جارہے ہیں۔ لارجربیچ کی سماعت اب جمعے کو ہونے جارہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پی پی قیادت سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس پہنچا ۔  ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، امین الحق شامل ہیں۔  پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا بھی ملاقات میں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔ ایم کیو ایم ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کریں گی۔

Imageملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہوگئے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کے جمعے کو  اسلام آباد جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ترین گروپ میں شامل علیم خان بھی 3رکنی وفد کیساتھ خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، آر یا پار کا مرحلہ

اپوزیشن کی یارکر پر وزیراعظم کا چھکا

Tags: no confidence motionاپوزیشنتحریک عدم اعتمادشیخ رشیدعمران خان
Previous Post

لمپی اسکن کا خوف، دودھ فروشوں کا کاروبار ٹھپ

Next Post

نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم

Next Post
نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم

نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist